ہفتہ، 14 جولائی، 2018

کونسی کھاد زیادہ ڈالنے سے بوران کی کمی واقع ہو جاتی ہے؟

کاشتکار حضرات متوجہ ہوں 

کچھ کاشتکار سمجھتے ہیں کہ ہم زیادہ کھاد ڈال کر زیادہ پیداوار حاصل کر لیں گے تو یہ ان کا غلط گمان ہے اور پکی بات ہے کہ وہ خرچ کر کے بھی پیداوار کا حدف پورا نہیں کر پاتے وہ اس لئے کہ ایک تو وہ زمین کا ٹیسٹ کروا کر اپنی زمین کی ساخت نہیں دیکھتے کہ انکی زمین کیسی ہے اور اس میں کون کونسے پودوں کے غذائی اجزاء زیادہ پائے جاتے ہیں 


پہلی بات تو جو اوپر بیان کر دی اس پر غور کریں اور زمین کا نمونہ کس طرح لیا جاتا ہے اس پر بہت بار لکھ چکا ہوں مزید ایک تحریر اس فورم میں داخل کر دوں گا۔

دوسری بات ہمارے دو غذائی اجزاء 

1۔کیلشیم جو کسان گوارہ کھاد کی شکل میں ڈالتے ہیں 
2۔پوٹاشیم جیسے کاشتکار ایس او پی یا ایم اوپی کی شکل میں ڈال رہے ہوتے ہیں

یاد رکھیں اگر ان کی زیادتی ہو گئی تو بوران اگر آپنے ڈالا بھی ہوا ہے تو بوران کی زمین میں کمی واقع ہو جائے گی اس لئے مناسب مقدار میں ہر کھاد ڈالیں کچھ کاشتکار کرتے کیا ہیں کہ ان کے پاس خرچا کرنے کیلئے زیادہ پیسے نہیں ہوتے تو وہ کہتے ہیں کہ یار گوارہ سستی ہے گوارہ دو تین بوری ڈال دیں تو یہ بلکل غلظ بات ہے اگر ایساکرنے سے بوران ہی چلی گئی تو فصل کا کتنا نقصان ہو گا اس کا کاشتکار کو بلکل بھی اندازہ نہیں ہے۔ 

بوان نے دانا بنانا ہوتا ہے اور کیشیم کو پودووں کے مختلف حصوں تک پہنچانا ہوتا ہے جب بوران ہی نہیں رہے گی تو کیلشیم زمین میں پڑی کیا کرے گی کچھ بھی نہیں کرے گی فضول جائے گی۔۔ اپنے سوالات پوسٹ کے نیچے تبصرہ باکس میں چھوڑ دیا کریں فیس بک کی بجائے تاکے یہاں پر ہمارے سوالات اور جوابات محٖفوظ رہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

4 تبصرے:

  1. گندم کی باوی اور کھاد کے برے میں بتا دیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. سلفر اور بوران کیوں ڈالتے ہیں پلیز ہیلپ می

    جواب دیںحذف کریں
  3. سلفر اور بوران کیوں ڈالتے ہیں پلیز ہیلپ می

    جواب دیںحذف کریں
  4. سلفر اور بوران کیوں ڈالتے ہیں پلیز ہیلپ می

    جواب دیںحذف کریں