ہفتہ، 7 جولائی، 2018

ایرانی ہنگ یا ہیرا ہنگ سے ہوئی کاشتکاری آسان

ایرانی ہنگ یا ہیرا ہنگ نے کر دیا کاشکاری کرنا آسان




دوستومیں تحقیق اور جستجوہو تو منزلیں مل ہی جاتی ہیں کسان گھر کم و بیش دو سال سے کسانوں کیلے آسانیاں پیدا کر رہا ہے اور اس فورم پر مزید مسائل کا حل محفوظ کر کے کسانوں کیلے آسانیاں پیدا کر رہا ہے۔

جب کسان گھر میں پہلا تجربہ مینے ایرانی ہنگ سے سنڈوں کے کنٹرول کا کیا تو میرے بڑے بھائی اور والد صاحب نے کہا کے اس دس گرام ہنگ سے کیسے سنڈیاں مریں گی مینے کہا ابو جی کل تک دیکھ لیں اگر نا مریں تو ایمامیکٹن کا یا کسی اور سپرے کا چھڑکاؤ کر دریں گے تو والد صاحب نے کہا ٹھیک ہے۔

مینے ایک تولہ ایرانی ہنگ جس کی چند تصاویر بھی لگا رہا ہوں اور سنڈیوں کی تصاویر بھی پنسار سٹور سے لی اور اسے دو لیٹر پانی میں ابالنا شروع کر دیا بو سخت تھی ناک پر کپڑا لے لیا تھوڑی ٹھوس تھی اسے ابالنے سے پہلے تھوڑا کوٹ لیا پھر ابلے پانی میں ڈال دیا۔

پانی میں ہنگ کو ابالتا رہا جب ایک لیٹر پانی رہ گیا تو اسے آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کیلے رکھ دیا جیسے ہی پانی ڈھنڈا ہوا مینے اس ےایک لیٹر والی بوتل میں ڈال لیا اور ڈھکن دے کر رکھ دیا دوسرے دن شام کا وقت تھا پودینہ مینے کوئی آدھا ایکڑ لگایا ہوا ہے اس میں شدید قسم کی سنڈیاں تھیں دو ٹینکیاں بیس بیس لیٹر والی لگا کر والد صاحب اور ابڑے بھائی کی باتیں سن کر گھر چلا آیا یاد رہے جو ٹرائل ہوتے ہیں میں خود کرتاہوں۔

جب ایک دن گزر گیا تو پودینہ جا کے دیکھا تو سنڈیاں کچھ جل چکی تھیں اور کچھ نیچے گری پڑی تھیں اور کچھ میں تھوڑی تھوڑی حرکت تھی مینے ایک تولہ 100 لیٹر پانی میں ملا کر استعمال کیا مطلب۔ بیس لیٹر والی ٹینکی میں 200 ایم ایل یہ سردیوں کی بات ہے۔


اب تو پورا پاکستا ن اسے دیمک،سنڈیوں،اڑنے والے کیڑوں،فنگس جیسے مسائل تمام پر اپلا ئی کر کے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے مطعلق کوئی بھی سوال مزید پوچھنا ہے تو اس پوسٹ کے نیچے تبصرہ لکھ ہوا ہے اس پر کلک کریں اور نیچے دی گئی خالی جگہ پر اپنا سوال پوچھیں بارہ گھنتوں کے اندر جواب پوسٹ کر دیا جائے گا۔


آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں