About Us

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسان گھر نے اجاگر کیا کسانوں کو مختلف سوشل میڈیا کے فورمز پر اور ایک سال میں ہی کسانوں نے اتنے تجربات کئے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کیا کہ پاکستان کے کونے کونے میں کسان گھر کا نام گونجنے لگا اور اس وقت پاکستان میں کسانوں کیلے عملی کام کرنے والا پہلا فورم بن چکا ہے۔

ہمارے تجربات ہی ہماری پہچان ہیں کسان گھر نے پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے کسانوں تک فیس بک اس بلاگ اور وٹس ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کی اور کسانوں تک جدید ریسرچ اور نئے نئے علم کے دروازے کھول دئے اس وقت کسان گھر پچاس سے زیادہ ملکوں تک اپنا پیغام پہنچا رہا ہے۔

کسان گھر کو کسی بھی طرح کے فنڈ کی ناہی ضرورت رہی ہے نا ہی انشاءاللہ رہے گی کسان سب مل کر اس کام کو اپنے اپنے وقت سے اپنے تجربات شئیر کر کے اس کام کو مزید پھیلا رہا ہے۔

آنے والے وقتوں میں کسان گھر پورے پاکستان میں اپنے مرکز قائم کرے گا اور ہر زرعی شعبے میں اپنی کارکردگی کو منوائے گا۔ 

میں حافظ محمد صابر تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مشن کو آگے لے جانے میں میرا ساتھ دیں اگلے چند سالوں میں ہم اپنے کسانوں کو اپنے ہی نیٹ ورک سے فنڈنگ بھی کر رہے ہوں گے اور چھوٹے کسانوں کو خوشحال بھی کر رہے ہوں گے۔

کسان گھر کا ایک ہی مشن ہے۔ آگے بڑھو کسان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں