جمعہ، 20 جولائی، 2018

ریتلی زمین میں ترشاوہ پھل کے پودے لگا سکتا ہوں؟

پیارے بھائی !
پریشان بالکل نہ ھوں زمین ریتلی ھے تو بہت اچھی بات ھے سٹرس ہلکی میرا زمین میں بہت اچھی طرح پرورش پاتا ھے اور ایسی زمین میں اس کی عمر بھی بڑھ جاتی ھے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ سٹرس کے باغ سے تیسرے سال آمدن شروع ھو جائے تو  3×3×3 فٹ کا گڑھا کھودیں اور اوپر والے ایک فٹ کی مٹی علیہدہ رکھیں اور ایک ماہ کے لیے  دھوپ لگنے دیں اس کے بعد 1:1:1 کی نسبت سے  یعنی ایک حصہ بھل ایک حصہ گوبر کی گلی سڑی کھاد اور ایک حصہ اوپر والی مٹی جو علیہدہ کی تھی اچھی طرح  مکس کر کے گڑھے زمین کے برابر بھر دیں اور پانی لگا دیں اور موسم آنے پر پودے لگا دیں اور پانی وغیرہ کا خیال رکھیں اور ایک سال تک پودوں کو کیمیائی کھاد بالکل نہ دیں انشاءاللہ آپ کے پودوں کی بہت اچھی گروتھ ہو گی اور تیسرے سال آمدن شروع شروع ہو جائے گی یہ میر ذاتی تجربہ ھے ۔
شکریہ

ریاض صاحب کا ذاتی تجربہ

ایک مرلے میں دھان کی پنیری تیار کرتے وقت کتنا بیج ڈالا جاتا ہے؟

کسان بھائیوں کا سوال تھا کہ ایک مرلے میں دھان کی پنیری میں کتنا بیج ڈالا جاتا ہے تو جواب یہ ہے کہ ایک مرلے میں ایک کلو ہی بیج ڈالیں

جمعرات، 19 جولائی، 2018

سبز تیلا اور تھرپس کیلے کیا کیا جائے؟

کسان گھر کے کامیاب ترین کاشتکار جو استعمال کر رہے ہیں وہ نوٹ فرما لیں۔

۱۔پچاس گرام نائٹم پائرم
۲۔دو سو پچاس گرام ایسیفیٹ
۳۔دو سو پچاس ایم ایل بائی فینتھرین

یہ ایک ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں جس کے شاندار نتائج دیکھے گئے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

منگل، 17 جولائی، 2018

فصل میں لیف مائنر کا شدید حملہ ہے کیا کروں؟

لیف مائنر تُرشاوہ پھلدار پودوں کے پتوں پر ہے پتوں پر لکیریں بن گئی ہیں جس کا حال آپ ایبامیکٹن جو کے زہر کا نام ہے۔

اس کو کسی بھی زرعی مرکز سے حاصل کر کے سپرے کرنے سے لیف مائنر کا کنٹرول ملے گا چاہے سبزیوں پر ہو یا کسی بھی اور فصل پر بہت اچھے نتائج دیکھے گئے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیر، 16 جولائی، 2018

گوارہ کھاد یا کیلشیم کی زیادہ مقدار زمین کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟

السلامُ علیکم!

کسان کچھ ایسے بھی ہیں جو کھاد زیادہ ڈالنے پر پیداوار سے بہت زیادہ امیدیں لگا بیٹھتے ہیں ایسا بلکل نہیں ہے اگر آپنے متوازن خوراک نا ڈالی اور کیلشیم کی مقدار زمین میں بڑھا دی گوارہ کھاد ڈال کر یا کسی بھی اور کیلشیم والی کھاد سے تو یاد رکھیں زمین میں موجود 

  1. مینگنیز
  2. پوٹاشیم
  3. آئرن
  4. بوران
  5. زنک
  6. میگنیشیم
یہ چھے کے چھے پودوں کے غذائی اجزا جو آپ پہلے ڈال چکے ہوں گے ان کا پوداوں تک حصول ممکن نہیں ہو پائے گا جس سے آپکی پیداوار پر بہت زیادہ فرق پڑے گا بلکہ ان سب کی کمی واقع ہونے سے فصل صیحت مند نہیں ہوگی اور آپکو بہت زیادہ نقصان تو اٹھانا ہی پڑے گا ساتھ ساتھ جو فصل اناج عوام کھائے گی اس میں ان سب چیزوں کی کمی ہو گی جس کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی مقدار ڈالی جائے تو اس سوال کے جواب میں یہی کہوں گا کہ ہماری زیادہ تر زمینوں میں کیلشیم کی اور پوٹاشیم کی زیادتی ہے اور ایسی زمینوں میں کیلشیم ڈالنے کی خاص ضرورت نہیں ہوتی اس لئے زمین کا ٹیسٹ کروائیں اور کیلشیم کی مقدار کا زمین سے معلوم کریں۔

اگر تو کیلشیم کی زیادتی ہے تو بلکل کیلشیم نا ڈالیں اور اگر کیلشیم کی کمی ہے تو ایک بوری ضرور ڈالیں اگر آنکھیں بند کر کے ڈالی جائیں گے تو نقصان دے گی فائدہ نہیں ملے گا ایک طرف سے فائدہ اور چھے چیزوں کا نقصان۔ امید ہے یہ موضوع سمجھ میں آگیا ہوگا کوئی کمی رہ گئی ہو تو نیچے تبصرہ باکس میں سوال چھوڑ دیں

 آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کیلشیم کا زمین میں متاثر ہونا


کیلشیم کی غیر موجودگی کی وجوہات 
کسان بھائیو درج ذیل عوامل کی وجہ سے کیلشیم متاثر ہوتی ہے۔
  1. ۔وہ زمینیں جن کا پی ایچ کم ہوتا ہے ایسی زمینوں میں کیلشیم کی کمی رہتی ہے۔
  2. ۔وہ زمینیں جہاں پوٹاشیم،میگنیشیم اور کیلشیم کا غیر متوازن استعمال ہو خاص طور پر جہاں پوٹاشیم کا بہت زیادہ استعمال ہو ایسے عوامل کی وجہ سے کیلشیم قابلِ حصول نہیں رہتی۔
  3. ۔جہاں پر نائٹروجن کی مقدار زیادہ ڈال دی جائے وہاں بھی کیلشیم قابلِ حصول نہیں رہتی۔

آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر

ہفتہ، 14 جولائی، 2018

کونسی کھاد زیادہ ڈالنے سے بوران کی کمی واقع ہو جاتی ہے؟

کاشتکار حضرات متوجہ ہوں 

کچھ کاشتکار سمجھتے ہیں کہ ہم زیادہ کھاد ڈال کر زیادہ پیداوار حاصل کر لیں گے تو یہ ان کا غلط گمان ہے اور پکی بات ہے کہ وہ خرچ کر کے بھی پیداوار کا حدف پورا نہیں کر پاتے وہ اس لئے کہ ایک تو وہ زمین کا ٹیسٹ کروا کر اپنی زمین کی ساخت نہیں دیکھتے کہ انکی زمین کیسی ہے اور اس میں کون کونسے پودوں کے غذائی اجزاء زیادہ پائے جاتے ہیں 


پہلی بات تو جو اوپر بیان کر دی اس پر غور کریں اور زمین کا نمونہ کس طرح لیا جاتا ہے اس پر بہت بار لکھ چکا ہوں مزید ایک تحریر اس فورم میں داخل کر دوں گا۔

دوسری بات ہمارے دو غذائی اجزاء 

1۔کیلشیم جو کسان گوارہ کھاد کی شکل میں ڈالتے ہیں 
2۔پوٹاشیم جیسے کاشتکار ایس او پی یا ایم اوپی کی شکل میں ڈال رہے ہوتے ہیں

یاد رکھیں اگر ان کی زیادتی ہو گئی تو بوران اگر آپنے ڈالا بھی ہوا ہے تو بوران کی زمین میں کمی واقع ہو جائے گی اس لئے مناسب مقدار میں ہر کھاد ڈالیں کچھ کاشتکار کرتے کیا ہیں کہ ان کے پاس خرچا کرنے کیلئے زیادہ پیسے نہیں ہوتے تو وہ کہتے ہیں کہ یار گوارہ سستی ہے گوارہ دو تین بوری ڈال دیں تو یہ بلکل غلظ بات ہے اگر ایساکرنے سے بوران ہی چلی گئی تو فصل کا کتنا نقصان ہو گا اس کا کاشتکار کو بلکل بھی اندازہ نہیں ہے۔ 

بوان نے دانا بنانا ہوتا ہے اور کیشیم کو پودووں کے مختلف حصوں تک پہنچانا ہوتا ہے جب بوران ہی نہیں رہے گی تو کیلشیم زمین میں پڑی کیا کرے گی کچھ بھی نہیں کرے گی فضول جائے گی۔۔ اپنے سوالات پوسٹ کے نیچے تبصرہ باکس میں چھوڑ دیا کریں فیس بک کی بجائے تاکے یہاں پر ہمارے سوالات اور جوابات محٖفوظ رہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

بوران کن کن وجوہات کی وجہ سے زمین میں نہیں رہتی؟

بوران کن کن وجوہات کی وجہ سے زمین میں نہیں رہتی؟

جواب: کسان بھائیو یہ کچھ فیکٹرز ہیں جن کی وجہ سے بوران ہماری زمین میں نہیں رہتی جن کی وجی سے ہمیں اوپر سے ڈالنی پڑتی ہے۔ 

1۔زمین کا PHجہاں زیادہ ہوتا ہے وہاں بوران کی کمی رہتی ہے

2۔زمین میں جہاں نمکیات بہت زیادہ ہوں وہاں بوران کی کمی رہتی ہے

3۔ریتلی اور ہلکی زمینوں میں بوران لیچ ڈاون ہو جاتی ہے یعنی نیچے بہہ جاتی ہے ایسی زمینوں میں بوران کی کمی ہوتی ہے۔ 

4۔وہ زمینیں جن میں نامیاتی مادہ کم ہوتا ہے وہاں بوران کی کمی ہوتی ہے۔

5۔جہاں خوشک سردی پڑتی ہے یا بہت زیادہ ٹھنڈ ہو وہاں کی زمینوں میں بوران کی کمی رہتی ہے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

دھان میں کب بوران ڈالی جائے؟

بہت سے دوستوں کو سمجھ نہیں آتی کہ دھان میں کب اور کیسے بوران ڈالا جائے تو اس سے اچھے نتائج مل سکتے ہیں تو کسان جنہوں نے دھانا لگایا ہوا ہے وہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ دھان ہو یا کوئی بھی فصل جب اس میں پانی کھڑا رہتا ہےتو بہت سے  غذائی اجزاء زمین میں لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں۔


اور نائٹروجن تو کافی حد تک ضائع ہو جاتی ہے ہم گھاس نا ہو دھان میں پانی کھڑا اس لئے رکھتے ہیں مگر اس کا ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ پودوں کے بنیادی غذائی اجزاء کافی حد تک نیچے بہہ جاتے ہیں۔

اب حل کیا کیا جائے کہ ہم جڑی بوٹیوں سے بھی چھٹکارا حاصل کر لیں اور غذائی اجزاء بھی پورے کر لیں تو اس کا ایک حل ہے کہ وہ غذائی اجزاء جو زمین میں بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں جن میں سلفر،نائٹروجن،کلورائڈز اور بوران ہیں ان کو ہم اگر ابتداء میں نہیں ڈال سکے تو چالیس دن کے بعد جب فصل سایہ کر جائے تو بلکل بھی پانی کھڑا نا رکیھیں ایسا کرنے سے فصل میں فنگس اور بہت سے غذائی اجزاء کی کمی ہو سکتی ہے۔

بوران کی بات کر رہے ہیں تو جیس ےہی فصل تیس سے چالیس دن کی ہو بوران تین کلو پر ایکڑ فلڈ کر دیں

اب رہی یہ بات کہ بوران کو کس کھاد کے ساتھ فلڈ کرنا ہے تو اسے آپ یوریا کھاد کے ساتھ فلڈ کر سکتے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

جمعہ، 13 جولائی، 2018

بواران کے چند فوائد

بوران:
   جہاں پر باقی تمام اجزائے صغیراہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں وہاں پر بوران بھی اپنا اہم رول ادا کر رہا ہوتا ہے۔ پودے کا ڈھانچہ جب تک بنتا رہتا ہے یعنی پودے کی جب تک نشونما ہوتی رہتی ہے تب تب بوران اپنا اہم کردار ادا کرتی رہتی ہے۔ 

جیسے پودوں کی جڑیں بننا، پتوں کے خلیات کا بننا، پولینیشن کا عمل ٹھیک طرح سے ہونا وغیرہ بہت سے اہم کام بوران سرانجام دے رہی ہوتی ہے۔

اس کی اہمیت کو ہم یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کے بورن کی موجودگی میں پودے جلد پھلتے پھولتے ہوں اور اچھی نشونما کرتے ہیں۔ بوران کیلشیم کو پودوں کے خلیات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے کیلشیم بہتر طریقے سے پودوں کو مل پاتی ہے۔

مکی کی فصل میں جب سیلک جو بال نما ہوتے ہیں بن کر مکمل ہو رہے ہوتے ہیں تو بوران کے ہونے سے بننے والے مختلف ہارمونز کی مدد سے اس عمل کو کنٹرول کیا جاتا ہے غیر ضروری فصل کی بڑھوتری کے عمل کو روکا جاتا ہے۔ 

فصلوں پر اثرات:
بوران پودوں کے نشونما والے تمام حصوں کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ یہ کیلشیم کی خلیات میں تقسیم کا باعث بنتی ہے جس سے پودے مظبوط ہوتے ہیں اور موسمی حالات کو برداشت کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اور اس سے پولینیشن کا عمل بہتر طریقے سے ہوتا ہے جس سے پیداوار میں یقینی اضافع ہوتا ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ پولینیشن نہیں تو فصل نہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب: کسان گھر

بوران کی کمی کی کیاکیا علامات ہوسکتی ہیں؟

بوران کی کمی کی کیا کیا علامات ہو سکتی ہیں؟

جواب: کسان بھائیو درج ذیل  قسم کی علامات بوران کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

1۔ خلیات کا موٹاہونا مُڑا ہوا ہونا،ٹوٹنے کے قریب اور کمزور ہونا، مختلف حصوں میں بٹا ہوا ہونااور اکثر اوقات پودوں کے تنوں سے گوند کی طرح کا مادہ خارج ہونا بوران کی کمی کو ظاہر کرتا ہے
2۔پتوں،پتواں کی ڈنڈیوں،اور پتوں کے درمیان میں جو خورال کی نالیاں بن رہی ہوتی ہیں ان میں کریکس پڑے ہوئے نظر آتے ہیں ٹوٹے پھوٹے نظر آتے ہیں۔
3۔پھول گرتے ہیں جس کی وجہ سے بیج اور پھلوں کی سیٹنگ ٹھیک طرح سے نہیں ہو پاتی
4۔بڑھوتری کرنے والے پودوں کے حصے مر جاتے ہیں اور سائیڈوں کی ٹہنیاں مختلف حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔
5۔چھوٹ اور بد صورت پھل نظر آتے ہیں۔
6۔پھلوں اور سبزیوں میں اندر کی طرف شگاف پڑ جاتے ہیں اور اندر سے خراب ہوئے نظر آتے ہیں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

بوران اور حساس فصلیں

بوران اور حساس فصلیں

مندرجہ ذیل فصلیں ایسی ہیں جن میں بوران ڈالتے ہوئے بہت احتیاط کرنی چاہیے زیادہ ڈالنے سے ایسی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

1۔کپاس
2۔جو
3۔جئی یا جوی (چارہ)
4۔پھلی دارفصلیں
5۔سویا بین
6۔لوسرن (چارہ)
7۔جوار (چارہ)
8۔گری دار میوا دینے والے پھل دار درخت (جیسے اخروٹ ،بادام وغیرہ)
9۔فروٹس کے پودے
10۔تُرشاواہ پھلوں کے پودے (لیموں،مالٹا،کھٹی وغیرہ)
11۔گٹھلی دار پھلوں کے پودے (آڑو،خوبانی،جامن وغیرہ)
12۔جڑوں والی فصلات (آلو،شکرگندی،گاجر،شلجم،مولی،بینگن وغیرہ اور باقی تمام سبزیات)

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیاز کی دسری خریف کی نرسری

کسان بھائی پیاز کی دوسری خریف کی نرسری اگست سے ستمبر میں لگا سکتے ہیں۔

بیج کا چوناؤ موسم کے حساب سے کریں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

انٹر کراپنگ

انٹر کراپنگ سے کیا مراد ہے؟
زمین میں ایک وقت میں دو سے تین فصلیں لگانا اور پیداوار حاصل کرنا انٹر کرپنگ کہلاتا ہے۔

اہمیت: انٹر کراپنگ کی اس وقت کتنی اہمیت ہے اس کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔۔

اس وقت مکئی کا بھی وقت ہے جو جولائی اگست میں لگ جاتی ہے اور اگیتی مولی کا بھی وقت ہے جس سے بہت زیادہ منافع کمایا جاتا ہے۔۔

جو دوست مکئی لگا رہے ہیں وہ مولی کی انٹر کراپنگ کر کے اگیتی مولی مارکیٹ میں لا کے اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

یہ بہت وسیع مضمون ہے اس پر مزیر لکھتا رہوں گا اور فصلوں کا جو Combination یا جوڑ بنتا ہوا لکھتا رہوں گا۔۔

انسان تجربات سے ہی سیکھتا ہے اور تجربات ہی کامیابی کی بنیاد ہوا کرتے ہیں اپنی فصل کا کچھ حصہ تجربات پر ضرور رکھا کریں۔۔

اگر آپ بائس انچ پر بیڈ بنا کر مکئی لگانا چاہ رہے ہیں تو بیڈ کے درمیان والی جگہ خالی نا چھوڑیں اس میں مولی لگا دیں اگیتی مولی جولائی سے اگست تک لگ سکتی ہے۔

مولی کا بیج بہت باریک ہوگا اس میں حسب ضرورت سرسوں کا بیج بھون کر شامل کر دیں کے یہ تو جرمینیٹ نا کریے مگر مولی ایک ایک دانا ہو سکے۔۔

یاد رکھیں مولی اگیتی اچھے پیسے دے جاتی ہے۔ مزید اس ٹاپک پر نیچے دئے گئے تبصرہ باکس میں کوئی بھی سوال کر سکتے ہیں جس کا جواب بارہ گھنٹوں میں دے دیا جاتا ہے۔۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیاز کی اگیتی نرسری کب لگائی جائے؟




کسان بھائی جو پیاز کی اگیتی کاشت کرنا چاہتے ہیں وہ پیاز کی اگیتی کاشت جون سے جولائی کے مہینوں میں نرسری لگا دیں اور اگیتی قسموں کے بیج لگائیں اپنے اپنے علاقے کے حساب سے سیڈز شاپ سے اگیتی قسموں کا چوناؤکریں۔

نرسری جہاں لگائیں وہاں کیاریاں ایسے بنائیں کہ بارش کے پانی سے نرسری ڈوب نا جائے اچھی اور بھربھری زمین کا انتخاب کریں۔ اور نرسری پر سایہ ضرور کریں تا کے جرمینیشن اچھی ہو سکے۔

جمعرات، 12 جولائی، 2018

دھان میں پانی کتنے دن تک کھڑا رہنا چاہیے؟

زیادہ پانی تو ہر فصل کیلے نقصان دہہ ہے اور دھان کی فصل میں ہم لوگ اس لئے پانی کھڑا رکھتے ہیں کہ اس میں جڑیبوٹیاں نا اگیں ورنہ دھان کی فصل وتر حالت میں رکھی جا سکتی ہے۔۔

عام طور پر چالیس دن کے بعد پانی کھڑا نہیں رہنا چاہیے اگر رہے گا تو فنگس اور بہت سے مزید مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

میگنیشیم سلفیٹ کونائٹروفاس میں ملا سکتے ہیں؟

کاشتکار حضرات میگنیشیم سلفیٹ مندرجہ ذیل پودوں کے غذائی اجزاء میں شامل نہیں کی جاتی

۱۔نائٹروفاس
۲۔ڈی اے پی
۳۔پوٹاشیم سلفیٹ ایس او پی وغیرہ
۴۔کیلشیم نائٹریٹ گوارہ کھاد وغیری

باقی سب چیزوں میں کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پنجاب میں کھجور کی کونسی اقسام لگائی جا سکتی ہیں؟

پنجاب میں کھجور کی مندرجہ ذیل اقسام لگائی جا سکتی ہیں۔

۱۔ڈھکی
۲۔اصیل
۳۔کامران
۴۔کھودروی
۵۔حلاوی

اگر تیس کنال پر کھجور کا باغ لگایا جائے تو کتنی آمدن ہوتی ہے؟

اگر تیس کنال پر کھجور کا باغ لگایا جائے تو کتنی آمدن ہوتی ہے؟

ایک دوست کا سوال تھا اگر اچھی طرح ٹیکنالوجی کو فالو کیا جائے اور پودوں کی اچھی حفاظت کی جائے تو ایک پودہ ساٹھ سے سو کلو پھل اٹھا لیتا ہے اب اس کو ریٹ سے ضرب دے لیں آپکو منافع مل جائے گا۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

دھان میں اُگی ہوئی جڑیبوٹیوں کا تدارک

دھان میں  اگئ ہوئی جڑیوبوٹیوں کو ختم کرنے کیلے چند برینڈ نام استعمال ہو رہے ہیں

۱۔پارسل
۲۔کلور
۳۔ونسٹا
۴۔زیبرا
۵۔پیرانکس

کوئی بھی ایک ایک سو بیس گرام سو سے ایک سو بیس لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔

یوریا میں کون کونسی کھاد ملائی جا سکتی ہے؟

یوریا  ایک ایسی کھاد ہے جس میں ہر کھاد ملائی جا سکتی۔۔۔

اس لئے جب بھی یوریا دیں ساتھ جو دل کرے تیزاب کی حالت میں ہو سلفیٹ کی حالت میں ہو یا چیلیٹیڈ حالت میں ہو آپ ڈرم میں ڈال کے پانی میں مکس کر کے فلڈ کر سکتے ہیں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کپاس رک گئی ہے کیا کروں؟

وہ دوست جن کی کپاس رکی ہوئی ہے وہ

۱۔ایک کلو یوریا
۲۔دو کلو میگنیشیم سلفیٹ

دونوں کو مکس کر لیں اور محلول تیار کر لیں کسی بھی سپرے کرنے والی بالٹی یا برتن میں۔

اور اسے ایک سو سے ایک سو بیس لیٹر پانی کے حساب سے پر ایکڑ سپرے کریں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

سلفیورک ایسڈ پر ایکڑ کتنا استعمال کروں؟

سلفیورک ایسڈ جدید ریسرچ کے مطابق ہر طرح کی زمینوں کیلے بہترین غذائی اجزاء ہے۔۔

اسے آپ یوریا،ڈی اے پی وغیرہ کھاد میں پانچ سے سات کلو ملا کر فلڈ کر سکتے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

مولی کی اگیتی کاشت

کسان گھر کے کاشتکار حضرات متوجہ ہوں مولی کی اگیتی کاشت جولائی سے اگست تک کر دی جاتی ہے اور پر ایکڑ ایک کلو تک بیج لگایا جاتا ہے اس لئے اگر زمین کا کوئی حصہ خالی پڑا ہے تو اس کی تیاری کریں۔

مولی کی اگیتی کاشت سے اچھی آمدنی لینے کیلئے زمین کا اچھا تیار ہونا ضروری ہے اور اس میں تیاری کے وقت تین سے چار ٹرالی گلی سڑی گوبر اگر ہے تو ضرور ڈالیں اور بیج اچھے سٹور سے لیں اور مولی کی گیتی کاشت کا کہہ کر بیج لیں تا کے آپ 60 سے 70 دن میں مولی تیار کر کے مارکیٹ میں لے جا سکیں۔

مزید معلومات کیلے نیچے دئے گئے تبصرہ باکس میں اپنے سوالات درج کریں جن کا جواب بارہ گھنٹوں کے اندر دے دیا جائے گا۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

بدھ، 11 جولائی، 2018

زمین کے پی ایچ سے کیا مراد ہے؟


بہت سے کسانوں سے کہا جاتا ہے کہ آپکی زمین کا پی ایچ زیادہ ہے اس میں یہ چیز ڈالیں وہ چیز ڈالیں مگر کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایچ کو کسان کو آسان زبان میں کیا کہتے ہیں جو کسان کی سمجھ میں بھی آسکے۔
انگلش میں تو اسے پاور آف ہائیڈروجن کہتے ہیں مگر ہم اس کی گہرائی میں جائے بغیر اسے سمجھنےکی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری زمین میں چودہ طرح کے پودوں کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں
۱۔نائٹروجن
۲۔فاسفورس
۳۔پوٹاشیم
۴۔سلفر
۵۔میگنیشیم
۶۔کیلشیم
۷۔زنک
۸۔کاپر
۹۔آئرن
۱۰۔مینگنیز
۱۱۔مولیبڈینیم
۱۲۔کلورائین
۱۳۔بوران
۱۶۔نکل
یہ سب جب متوازن ہو کے پودوں کو ملتے ہیں تو ہماری پیداوار بہتر سے بہتر ہوتی ہے۔
جب ہماری زمین کا پی ایچ لیول سات پر ہوتا ہے تو ہماری زمین میں ہم جو بھی ان میں سے ڈالتے ہیں وہ پودوں کو ملتا ہے اور پودے خوب پھلتے پھولتے ہیں۔
جب ہماری زمین کا پی ایچ سات سے اوپر چلا جاتا ہے تو ہمارے بہت سارے غذائی اجزاء زمین میں فکس ہو جاتے ہیں اور پودوں تک نہیں پہنچ پاتے اس لئے ایسی زمینوں میں ہائی پی ایچ والی کھادیں ہمیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ تا کے وہ پودوں کو مل سکیں
اور جب پی ایچ سات سے کم ہوتا جاتا ہے تو بھی کافی غذائی اجزاء زمین میں فکس ہو کر رہ جاتے ہیں
مختصر قصہ یہ ہے کہ اگر پی ایچ زیادہ ہوگا تو اسے ہم کہیں گے کہ زمین میٹھی ہے۔ اگر پی ایچ کم ہوگا تو اسے ہم کہیں گے کہ زمین کھٹی ہے اور جب پی ایچ نارمل یعنی سات پر ہوگا تو ہم کہیں گے کہ زمین کھٹی میٹھی ہے۔۔ زمین کھٹی میٹھی تب ہی ہوگی جب یہ سب غذائی اجزاء زمین میں موجود ہوں گے۔
اس لئے زمین کو کھٹا میٹھا بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر

کیا ڈی اے پی میں سلفیورک ایسڈ ملا کر فلڈ کر سکتے ہیں؟

جی ڈی اے پی میں سلفیورک ایسڈ جیسے گندھک کا تیزاب بھی کہتے ہیں اسے ڈی اے پی میں ملا کر فلڈ کر سکتے ہیں۔

اگر ڈی اے پی کی ایک بوری ڈرم میں ڈال دی جائے اور آدھا ڈرم پانی سے بھر لیا جائے اور پھر پانچ سے سات کلو سلفیورک ایسڈ ڈال دیا جائے اور ہلایا جائے تو فوری ڈی اے پی حل ہو جائے گی۔۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

فنگس سے ملا چھٹکارا

السلامُ علیکم!

کسان حضرات متوجہ ہوں کسان گھر اپنے کسانوں کے تجربات چھوپاتا نہیں اپنے پاکستان کے کاشتکار بھائیوں کو ہر جگہ بتانے کی کوشش کرتا ہے اگر آپ بھی کسان گھر کے تجربہ کار کاشتکاروں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو facebook.com/groups/kisangharکو ابھی joinکریں اور روزانہ کی بنیاد پر لکھی جانے والی تحریروں سے فائدہ اٹھانے کیلئے kissangharr.blogspot.com کو visitکرتے رہیں۔

ہمارے ایک کسان جو گنا لگائے ہوئے تھے جن کی فصل میں فنگس تھی پچاس ایکڑ گنے کی فصل میں ایرانی ہنگ کا سپرے کیا گیا جس کے بعد فصل سے فنگس کا خاتمہ ہو گیا اپنے دوستوں میں بھی اس پوسٹ کو شئیر کریں اور اپنی اپنے کاشتکار برادری کی بھلائی چاہتے ہیں تو ہمیں جائن کریں تا کے ہم سب اپنے اپنے تجربات سے اپنے ملک کی کاشتکاری کو ترقی دے سکیں میں اکیلا ہوں اس وقت جو کسان گھر کو چلا رہا ہوں۔

جب تک اللہ نے ہمت دی اس کام کو جاری رکھوں گا۔۔

آگے بڑھو کسان 

منجانب:کسان گھر 

سفید مکھی بھی گئی کام سے

سفید مکھی بھی گئی کام سے:

اس وقت پورے پاکستان سمیت پچاس ملکوں سے زیادہ دیکھا جانے والا ہمارا یہ فورم پاکستان کاسب سے زیاد دیکھا جانے والا فورم بن چکا ہے جس پر کسانوں کے مسائل کا حل شئر کیا جاتا ہے۔۔

سفید مکھی ملک کا بہت بڑا مسئلہ تھی جس کا حل دیا کسان گھر نے نا کیس زرعی ادارے نے دیا نا کسی ریسرچ ادارے نے دیا نا ہی کسی ڈارکڑر نے دیا حل دیا تو صرف کسان گھر نے وہ بھی کیمیکل فری۔

میں ایک کسان ہوں اور تجربات ہوتے بھی دیکھتا رہتا ہوں اور پورے پاکستان سمیت ملک کے باہر سے بھی کالز موصول ہوتی رہتی ہیں ہنگ کے استعمال سے تو سب دوست واقف ہو چکے ہیں اس کے نتائج سفید مکھی پر 100 فیصد ملے ہیں۔۔۔

تمام دوست دس گرام ہنگ لیں پنسار سٹور سے اسے دو لیٹر پانی میں ابال لیں جب ایک لیٹر رہ جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور اسے ایک لیٹر والی بوتل میں بند کر لیں اور اسے 100 لیڑر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔۔۔۔ پوسٹ کو شئر ضرور کر دیں تا کہ کسی اور کا بھی بھلا ہو جائے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

گنے کی فصل گروتھ نہیں کر رہی کیا کروں؟

السلامُ علیکم!

کسان گھر کے اس فورم پر آنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کسان ہر پوسٹ کے نیچے اپنا تبصرہ چھوڑ سکتے ہیں جس کا جواب بارہ گھنٹے کے اندر دے دیا جاتاہے۔۔

ہمارے ایک کاشتکار نے کسان گھر فیس بک www.facebook.com/groups/kisangharپر رابطہ کیا کہ اس کی گنے کی فصل رک گئی ہے اسی طرح بہت سے اور بھی سوال موصول ہوئے گنے کی فصل اگر ٹھیک طرح سے بڑھ نہیں رہی تواس میں

1۔بیس کلو یوریا
2۔بیس کلو میگنیشیم سلفیٹ
3۔پانچ کلو فاسفورک ایسڈ پچاسی فیصد والا

یہ تینوں ایک ڈرم میں ڈال کر اس کو پانی سے بھر دیں ڈرم دو سو لیٹر والا استعمال کریں اور ان تینوں چیزوں کو دو چار منت پانی لگانے سے پہلے ہلا لیں اورکھالے پر رکھ کر اسے فلڈ کریں ایک ہفتے کے اندر آپکی فصل کا رنگ بند جائے گا اور فصل گروتھ کی طرف توجہ دے گی 

اسی طرح پندرہ دن کے بعد اسے ایک بار پھر دہرائیں۔ پوسٹ کو شئیر کرنا نا بھولیں تا کے مزید کسانوں تک یہ پیغام پہنچ سکے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کپاس میں غلابی سنڈی اور چتکبری سنڈی ہے حل بتا دیں

 السلامُ علیکم!

آج کل ایک سوال سوشل میڈیا پر ہر طرف گھوم پھر رہا ہے کہ "کپاس میں غلابی سنڈی اور چتکبری سنڈی ہے حل بتا دیں۔ کسان بھائیو ایک تولہ مطلب دس گرام یا اس سے زیادہ پندرہ گرام ایرانی ہنگ لیں پنسار شاپ سے مل جائے گی اسے دو لیٹر پانی میں ابال لیں جب پانی ایک لیٹر رہ جائے تو اسے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

ٹھنڈا ہونے پراس پانی کو ایک لیٹر پانی کی بوتل میں بند کر لے رکھ لیں ساری زندگی یہ خراب نہیں ہوگی اسے جب چاہے فصل پر سپرے کریں موجاں ہی موجاں۔

ایک لیڑر پانی جو بنے گا اس میں 1000 ایم ایل ہو گا ہر بیس لیٹر والی ٹینکی میں 200 ایم یل شامل کرتے جائیں اور فصل سے سنڈیواں خاتمہ کرتے جائیں۔

پنسار سٹور سے ملے گی اور ہر علاقے میں اس کا مختلف ریٹ ہے یاد رکھیں ایرانی ہنگ لینی ہے پاکستان نہیں لینی پتا ہی ہوگا کہ پاکستان میں کس طرح ملاوٹ کی جاتی ہے ہر چیز میں تو ایرانی کے علاوہ کوئی بھی اور نالئجے گا اس کی قیمت پر تولہ 50 روپے سے 200 کے درمیان پتا چلی ہے اگر آپ تھڑا سٹور پر بات کریں گے تو وہ ریٹ کم کر سکتا ہے۔۔

اس پوسٹ کو مزید شئیر کریں کہ ہم پاکستان کو کیمیکل فری پاکستان بنا سکیں۔۔۔ میرا ساتھ دیں 

آگے بڑھو کسان

منجانب کسان گھر

منگل، 10 جولائی، 2018

فصل میں غذائی اجزاء ڈالنے کا کوئی طریقہ بتا دیں؟

فصل میں غذائی اجزاء ڈالنے کا طریقہ:

ہم سب میں سے بہت سے ہمارے دوست ہر وقت پریشان رہتے ہیں کہ فصل میں کیا پہلے ڈالا جائے اور کیا بعد میں۔

فصل میں کونسے اجزاء ابتدائی مراحل میں ڈالوں اور کونسے درمیان میں اور کونسے آخری مراحل میں؟

آئیں اسے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں

۱۔غذائی اجزء کی زمین میں حرکت

۲۔غذائی اجزاء کی جڑ کی طرف حرکت

سب سے پہلے ہم دیکھتے ہیں پودوں کے غذائی اجزاء کی زمین میں حرکت کیسی ہے؟

تو یاد رکھیں دو طرح کے غذائی اجزاء ہیں ایک وہ جو زمین میں Mobile ہیں اور ایک وہ جو زمین میں Immobille ہیں۔

جو Mobileہوتے ہیں وہ اگر

۱۔زمین ریتلی ہو
۲۔ہلکی میرا ہو
اس میں جلدی لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں مطلب زمین میں نیچے بہہ جاتے ہیں اور اگر ایسی زمینوں میں ان کو فلڈ کر دیا جائے تو زیادہ فائدہ فصل کو نہیں ملتا۔

ان کے نام

۱۔نائٹروجن
۲۔بوران
۳۔کلورائیڈ
۴۔سلفر

یاد رکھیں یہ زمین میں سے جلد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت ہی اہم بات ہے اس پر غور کریں کے بہت تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں سے مراد یہ ہے کہ انہیں ابتدائی مراحل میں زیادہ مقدار میں بلکل بھی پوری مقدار سے نہیں دینا چاہیے۔

مطلب جو لوگ سلفر شروع ہی میں ڈال دیتے ہیں یا بوران یا یوریا ابتداء ہی میں فصل کو دے دیتے ہیں وہ زیادہ دیر تک زمین میں نہیں رہ پاتی زمین کے مختلف حصوں میں بہہ جاتی ہے۔

جیسے ہم فلڈ ایریگیشن کرتے ہیں یہ یقینا بہہ جاتے ہیں۔۔۔ اس لئے انہیں تھوڑا تھوڑا کر کے فلڈ کریں تا کے فصل میں کمی نا آسکے۔

اب بات کرتے ہیں Immobile غذائی اجزاء کی جو مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔فاسفورس
۲۔پوٹاشیم
۳۔میگنیشیم
۴۔کیلشیم
۵۔زنک
۶۔مینگنیز
۷۔مولیبڈینیم
۸۔کاپر
۹۔نکل
۱۰۔آئرن

کسان سب جانتے ہی ہیں کہ ہمیں اکثر کہا جاتا ہے کہ ڈی اے پی نیچے ڈالیں تو وہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ ایک تو فاسفورس اجزائے کبیرا ہے دوسرا اگر یہ پودوں کی جڑوں سے دود ہوں تو پودے انہیں حاصل نہیں کر پاتے۔۔۔

یہ تمام اجزاء اگر پودوں کی جڑوں سے دور ہوں تو پودا انہیں حاصل کرنے میں بہت مشکل محسوس کرتا ہے  کیونکہ پودے کی جڑ زیادہ حرکت نہیں کر پاتی۔۔

یہ وہ اجزاء ہیں جنہیں اگر ہم فصل کو جڑوں والی جگہ پر دے دیں یا پہلے بیس دنوں میں فلڈ کر دیں تو یہ پودے انہیں حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے۔۔

ایک ڈی اے پی ہی نہیں یہ سب زمین کی تیاری کے وقت فصل کو مناسب مقدار میں دینا بہت اچھی پیداورا کا ضامن ہوتا ہے۔۔۔

کیونکہ ہماری زمین کا پی ایچ زیادہ ہے اس لئے ہمیں یہ سب ڈالنے پڑتے ہیں۔۔

امید ہے سب اس سے بہت کچھ سیکھیں گے اور اسے آگے پھیلائیں گے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

ڈی اے پی کو حل کریں

ڈی اے پی کو حل کرنے کا طریقہ:

السلامُ علیکم! کسان گھر کے پڑھے لکھے کاشتکارو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنی اپنی فصلات پر توجہ دے رہے ہوں گے کوشش کیا کریں پوسٹ پڑھنے کے بعد نیچے شئیر کا بٹن ہے اسے آپ فیس بک پر اور اپنے دوستوں میں مزید شئیر کر دیا کریں تاکہ ہمارے زیاد سے زیادہ کسانوں تک یہ معلومات پہنچ سکے۔

کتنے دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے دوست سوال کر رہے ہوتے ہیں کہ ڈی اے پی حل نہیں ہوتی اسے کیسے حل کیا جائے تو چند چیزیں نوٹ کر لیں ان کو جیسے ہی ڈرم میں ڈی اے پی ڈالنے کے بعد بتائی گئی مقدار سے ڈالیں گے اور پانچ سے دس منٹ ہلکا سا ہلا دیں تو ڈی اے پی حل ہو جائے گی۔۔

1۔بڑے کیمیکل سٹور سے ای ڈی تی اے پوڈر EDTA POWDER مل جائے گا کھاد کو ڈرم میں ڈالیں اس میں ای ڈی ٹی اے پوڈر بھی ایک سو گرام ملا دیں پھر اوپر سے پانی ڈال دیں اور ہلکا سا ہلائیں کھاد حل ہو جائے گی اور اسے فلڈ کر دیں۔۔

2۔ ڈرم میں چار کلو پوٹاشیم ہومیٹ   POTASHIUM HUMAITملا دیں دس ے پندرہ منٹ میں کھاد ڈرم میں حل ہو جائے گی۔

3۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر تین سے چار کلو SULFURIC ACID سلفیورک ایسڈ جیس ےگندک کا تیزاب بھی کہتے ہیں جس سے آپ اپنی پھٹی کا بیج صاف کرتے ہیں وہ ڈرم میں ڈال کے ہلائیں تو دس منٹ میں ڈی اے پی حل ہو جائے گی۔

4۔ایک کلو میٹھا سوڈا ڈی اپے کی پچاس کلو کی بوری کو دس منٹ میں  حل کر دے گا۔


آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر 



کیا یوریا،زنک اور سلفیورک ایسڈ کو اکٹھا فلڈ کر سکتا ہوں؟

سوال یہ ہے کہ کیا یوریا،زنک اور سلفیورک ایسڈ کو اکٹھا ڈرم میں ملا کر فلڈ کیا جا سکتا ہے؟

جواب: ہمیشہ یاد رکھیں یوریا کے ساتھ سب غذائی اجزاء اجزائے صغیرہ ہوں یا کبیرہ ملائے جا سکتے ہیں چیلیٹیڈ ہوں یا سلفیٹ یوریا کے ساتے ملا سکتے ہیں۔۔۔

کیا سلفیورک ایسڈ کو بھی زنک اور یوریا والے ڈرم میں مکس کر کے فلڈ کر سکتا ہوں تینوں چیزوں کو اکٹھا؟

جواب: جی سلفیورک ایسڈ جیسے گندک کا تیزاب بھی کہتے ہیں اسے اسے زنک سلفیٹ،زنک چیلیٹیڈ دونوں کے ساتھ تو ملایا ہی جا سکتا ہے ایک ہی ڈرم میں ساتھ یوریا بھی ملایا جا سکتا ہے کیمیکلی حل پزیر ہیں اور ایک دوسرے کی حل پزیری بڑھاتے ہیں کوئی ری ایکشن نہیں کرتے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیر، 9 جولائی، 2018

پودوں کا خوراک حاصل کرنے کا وقت کیا ہے؟

کسان گھر کے کاشتکار حضرات جانتے ہی ہیں کہ کسان گھر ان سوالات کے جوابات اس فورم پر دے رہا ہے جن سے آج تک شاید ہی کسی نے پردہ ہٹایا ہو مرا مشن کسان تک قابل عمل علم پہنچانا ہے اور آپ سب لوگوں کا کام اس پیغام کو مزید شئر کرنا ہے اس امید کے ساتھ کہ آپ دوست میرا ساتھ دیں گے۔

اور ہاں اگر پوسٹ میں کوئی کمی بیشی ہو تو نیچے تبصرہ کے بٹن پر کلک کر کے آپ اپنی رائے دے سکتے ہیں مقصد بہتر سے بہتر تک پہنچنا ہے۔ 

میں سوشل میڈیا کے بہت سے کسانوں کے گروپس میں شامل ہوں اور کچھ خاص قسم کے سوالات جو روزانہ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہوتے ہیں ان کو پہلے لکھتا ہوں کہ موضوع پر بات کرنا اور سمجھانا آسان ہو جائے۔

1۔مینے مکئ لگائی ہے اسے کیا خوراک دوں اور کس وقت دوں؟

2۔مینے دھان لگانا ہے کیا کیا کھاد دینی چاہئے اور کس وقت کتنی دینی چاہیے؟

3۔مینے گندم لگانی ہے یا لگا لی ہے اب کونسی خوراک دوں پہلے کیا دوں بعد میں کیا دوں؟

ان سوالوں سے ملتے جلتے بہت سے سوالات آتے ہیں جن کا ایک ہی جواب ہوتا ہے آج اس جواب کی طرف سب کو متوجہ کرتا ہوں۔

کسان بلکل بھی پریشان نا ہوں ایک اصول یاد کر لیں

جب بھی آپکی فصل وہ فصل جس سے  Grains یعنی اناج حاصل ہوتا ہوجن میں مکئ،چاول،گندم،باجرہ، وغیرہ شامل ہیں اور بھی کافی فصلیں ہیں جن کے نام کسان جانتے ہی ہوں گے۔

دوستو ایسی فصلیں جب اپنی جسامت یعنی اپنا بائیوماس پچاس فیصد تک بنا لیں یعنی اگر ایک تیار پودے کا وزن ایک کلو ہے تو جب پودے کا وزن یا شکلو صورت بتا رہی ہو کہ پودے اپنی آدھی جسامت بنا چکا ہے تو اس وقت سے پہلے پہلے آپ اس فصل کو 80 فیصد نائٹروجن اور 80 فیصد پوٹاش دے چکے ہوں جو بھی زرعی ادارے آپکو بتائیں زمین کی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد۔

 60 فیصد پوٹاش اور 70 فیصد سلفر اس سٹیج پر ڈال چکے ہوں کے اس وقت پودا اپنی پوری طاقت میں ہو۔ اور باقی  بیس فیصد نائٹروجن اور پوٹاش اس مرحلے کے بعد استعمال کریں اور چالیس فیصد فاسفورس اور تیس فیصد سلفر اس مرحلے کے بعد استعمال کریں تو آپ بہتر سے بہتر وقت پر اپنی خوراک کو فیصد کے حساب سے ڈال کر بہت اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

اور منا سب مقدار میں مائیکرو نیوٹرینٹس جنہیں اجزائے صغیرہ کہتے ہیں کا استعمال ان مراحل میں کریں۔


اس پوسٹ کے نیچے تبصرہ باکس دیا گیا ہے اپنی رائے کا اظاہر کریں اپنی زمین کا بتائیں اپنے کھاد کے پلین کا بتائیں بارہ گھنٹے کے اندر آپکی مکمل رہنمائی کی جائے گی۔۔۔


آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پودوں میں خوراک کی کمی کیسے چیک کریں؟

کسان گھر کے پڑھے لکھے کاشکارو السلامُ علیکم!
پڑھا لکھا اس لئے کہتا ہوں کہ ہم سب سیکھ رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ سیکھا رہے ہیں۔۔

جب بھی فصل میں جائیں کوئی بھی فصل ہو باغ ہو،سبزی ہو یا کوئی اور فصل اس کے دو طرح کے پتے ہوتے ہیں۔۔

۱۔نئے نکلنے والے پتے:
یہ وہ پتے ہوتے ہیں جو اوپر سے بلکل تازہ نکل رہے

۲۔پُرانے پتے:
یہ وہ پتے ہوتے ہیں جو نیچے کی طرف ہوتے ہیں۔

بنیادی اصول:

یاد رکھیں جب بھی فصل میں جائیں نئے اور پرانے پتوں پر گہری نظر رکھیں کیونکہ کچھ غذائی اجزاء ایسے ہیں جو پودوں میں Immobile ہیں یعنی جب پودے میں داخل ہو جاتے ہیں تو پھر پودے کے اس حصے سے دوسرے حصے میں داخل نہیں ہو پاتے۔۔۔

اسی طرح کچھ بنیادی غذائی اجزاء ہیں جو پودوں میں Mobile ہیں یعنی بہت تیزی سے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔۔۔

قدرت کا قانون دیکھیں جو اس نے کاشتکار کو سمجھنے کیلے بنایا کے دو طرح کے غذائی اجزاء پیدا کر دئے۔۔۔

اور ایک غذائی اجزاء کو دونوں کے درمیان کا بنا دیا نا ہو mobileہے اور نا ہی Immobile جس کی کمی نئے اور پرانے پتوں میں دیکھی گئی ہے۔۔۔

۱۔وہ غذائی اجزاء جو پودوں میں تیزی کے ساتھ حرکت کرتے ہیں ان کی کمی پودوں کے پرانے پتوں میں ہمیشہ نظر آئے گی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔۔

۱۔نائٹروجن
۲۔فاسفورس
۳۔پوٹاشیم
۴۔مولیبڈینیم
۵۔میگنیشیم
۶۔کلورائیڈ

یہ اس لئے کہ جب نئے پتوں میں ان کی کمی ہوتی ہے تو یہ ان کی کمی پوری کرنے کیلے ان میں منتقل ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے پرانے پتوں میں ان کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔۔۔

۲۔وہ غذائی اجزاء جو پودوں میں بہت کم حرکت کرتے ہیں ان کی کمی پودوں کے نئے پتوں میں نظر آتی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔

۱۔بوران
۲۔کیلشیم
۳۔کاپر
۴۔آئرن
۵۔مینگنیز
۶۔نکل
۷۔زنک

ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ ان کی کم حرکت کی وجہ سے جیسے ہی ان کی کمی آتی ہے نئے پتوں میں واضح ہو جاتی ہے اگر پرانے پتوں میں ان کی مناسب مقدار ہوگی تو وہ نئے پتوں میں منتقل نہیں ہو پائے گی۔۔۔

۳۔کسان گھر کے ممبران ایک غذائی اجزء جس کی حرکت درمیانی ہے اس لئے اس کی کمی پرانے پتوں سے نئے پتوں کی طرف حرکت کرتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

ترشاوہ پھلدار پودوں کو پانی دینے کا چارٹ


السلامُ علیکم! کسان گھر ہر وقت کسانوں کو بہتر سے بہتر معلومات فراہم کرنے کی کوشش میں اپنا وقت صرف کرتا ہے بہت سے لوگ ہیں جو باغ تو لگا لیتے ہیں مگر انکو اس کی مینیجمنٹ نہیں آتی۔

یہ چارٹ ان کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اور یاد رکھیں یہ جو جنوری سے لے کر دسمبر تک ماہ ہیں ان کے نیچے جو مقدار بتائی گئی ہے لیٹر میں بتائی گئی ہے اور اتنا پانی پودوں کو چاہئے ہوتا ہے۔

اور جو پودوں کی چھتری بتائی گئی ہے اس کے نیچے دو فٹ سے لے کر چودہ فٹ تک پودے کی چھتری کے حساب سے آگے ہر ماہ کا پانی بتایا گیا ہے اس طرح آپ پانی کی مینیجمنٹ کر سکتے ہیں۔

ایک اور بات اس پانی کو ہر ہفتے دینے سے پہلے ایک پانی دینے یا نا دینے کا طریقہ کار ہوتا ہے جس سے پتا چل جاتا ہے کہ اس ماہ کے اس ہفتے اسے پانی دینا بھی ہے کے نہیں۔

طریقہ: پودے کی وہ جگہ جہاں پانی دیتے ہیں اور وہاں پانی کھڑا رہتا ہے مطلب اصل پانی والی جگہ پر چھے انچ مٹی ہٹا دیں اور نیچے والی متی کو اپنی مٹھی میں لیں اور زور سے دبائیں اور پھر مٹھی کھول دیں۔
اگر مٹھی والی مٹی اکٹھی رہے تو پھر اس ہفتے پانی نا دیں اگر مٹھی کھولنے پر مٹی بھی تیزی سے بکھر جائے تو اس ماہ کے اس ہفتے کا پانی دے دیں۔

مزید اگر کوئی بات سمجھ نہیں آرہی یا کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کے نیچے تبصرہ باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر