جمعہ، 20 جولائی، 2018

ریتلی زمین میں ترشاوہ پھل کے پودے لگا سکتا ہوں؟

پیارے بھائی !
پریشان بالکل نہ ھوں زمین ریتلی ھے تو بہت اچھی بات ھے سٹرس ہلکی میرا زمین میں بہت اچھی طرح پرورش پاتا ھے اور ایسی زمین میں اس کی عمر بھی بڑھ جاتی ھے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ سٹرس کے باغ سے تیسرے سال آمدن شروع ھو جائے تو  3×3×3 فٹ کا گڑھا کھودیں اور اوپر والے ایک فٹ کی مٹی علیہدہ رکھیں اور ایک ماہ کے لیے  دھوپ لگنے دیں اس کے بعد 1:1:1 کی نسبت سے  یعنی ایک حصہ بھل ایک حصہ گوبر کی گلی سڑی کھاد اور ایک حصہ اوپر والی مٹی جو علیہدہ کی تھی اچھی طرح  مکس کر کے گڑھے زمین کے برابر بھر دیں اور پانی لگا دیں اور موسم آنے پر پودے لگا دیں اور پانی وغیرہ کا خیال رکھیں اور ایک سال تک پودوں کو کیمیائی کھاد بالکل نہ دیں انشاءاللہ آپ کے پودوں کی بہت اچھی گروتھ ہو گی اور تیسرے سال آمدن شروع شروع ہو جائے گی یہ میر ذاتی تجربہ ھے ۔
شکریہ

ریاض صاحب کا ذاتی تجربہ

ایک مرلے میں دھان کی پنیری تیار کرتے وقت کتنا بیج ڈالا جاتا ہے؟

کسان بھائیوں کا سوال تھا کہ ایک مرلے میں دھان کی پنیری میں کتنا بیج ڈالا جاتا ہے تو جواب یہ ہے کہ ایک مرلے میں ایک کلو ہی بیج ڈالیں

جمعرات، 19 جولائی، 2018

سبز تیلا اور تھرپس کیلے کیا کیا جائے؟

کسان گھر کے کامیاب ترین کاشتکار جو استعمال کر رہے ہیں وہ نوٹ فرما لیں۔

۱۔پچاس گرام نائٹم پائرم
۲۔دو سو پچاس گرام ایسیفیٹ
۳۔دو سو پچاس ایم ایل بائی فینتھرین

یہ ایک ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں جس کے شاندار نتائج دیکھے گئے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

منگل، 17 جولائی، 2018

فصل میں لیف مائنر کا شدید حملہ ہے کیا کروں؟

لیف مائنر تُرشاوہ پھلدار پودوں کے پتوں پر ہے پتوں پر لکیریں بن گئی ہیں جس کا حال آپ ایبامیکٹن جو کے زہر کا نام ہے۔

اس کو کسی بھی زرعی مرکز سے حاصل کر کے سپرے کرنے سے لیف مائنر کا کنٹرول ملے گا چاہے سبزیوں پر ہو یا کسی بھی اور فصل پر بہت اچھے نتائج دیکھے گئے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیر، 16 جولائی، 2018

گوارہ کھاد یا کیلشیم کی زیادہ مقدار زمین کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟

السلامُ علیکم!

کسان کچھ ایسے بھی ہیں جو کھاد زیادہ ڈالنے پر پیداوار سے بہت زیادہ امیدیں لگا بیٹھتے ہیں ایسا بلکل نہیں ہے اگر آپنے متوازن خوراک نا ڈالی اور کیلشیم کی مقدار زمین میں بڑھا دی گوارہ کھاد ڈال کر یا کسی بھی اور کیلشیم والی کھاد سے تو یاد رکھیں زمین میں موجود 

  1. مینگنیز
  2. پوٹاشیم
  3. آئرن
  4. بوران
  5. زنک
  6. میگنیشیم
یہ چھے کے چھے پودوں کے غذائی اجزا جو آپ پہلے ڈال چکے ہوں گے ان کا پوداوں تک حصول ممکن نہیں ہو پائے گا جس سے آپکی پیداوار پر بہت زیادہ فرق پڑے گا بلکہ ان سب کی کمی واقع ہونے سے فصل صیحت مند نہیں ہوگی اور آپکو بہت زیادہ نقصان تو اٹھانا ہی پڑے گا ساتھ ساتھ جو فصل اناج عوام کھائے گی اس میں ان سب چیزوں کی کمی ہو گی جس کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی مقدار ڈالی جائے تو اس سوال کے جواب میں یہی کہوں گا کہ ہماری زیادہ تر زمینوں میں کیلشیم کی اور پوٹاشیم کی زیادتی ہے اور ایسی زمینوں میں کیلشیم ڈالنے کی خاص ضرورت نہیں ہوتی اس لئے زمین کا ٹیسٹ کروائیں اور کیلشیم کی مقدار کا زمین سے معلوم کریں۔

اگر تو کیلشیم کی زیادتی ہے تو بلکل کیلشیم نا ڈالیں اور اگر کیلشیم کی کمی ہے تو ایک بوری ضرور ڈالیں اگر آنکھیں بند کر کے ڈالی جائیں گے تو نقصان دے گی فائدہ نہیں ملے گا ایک طرف سے فائدہ اور چھے چیزوں کا نقصان۔ امید ہے یہ موضوع سمجھ میں آگیا ہوگا کوئی کمی رہ گئی ہو تو نیچے تبصرہ باکس میں سوال چھوڑ دیں

 آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کیلشیم کا زمین میں متاثر ہونا


کیلشیم کی غیر موجودگی کی وجوہات 
کسان بھائیو درج ذیل عوامل کی وجہ سے کیلشیم متاثر ہوتی ہے۔
  1. ۔وہ زمینیں جن کا پی ایچ کم ہوتا ہے ایسی زمینوں میں کیلشیم کی کمی رہتی ہے۔
  2. ۔وہ زمینیں جہاں پوٹاشیم،میگنیشیم اور کیلشیم کا غیر متوازن استعمال ہو خاص طور پر جہاں پوٹاشیم کا بہت زیادہ استعمال ہو ایسے عوامل کی وجہ سے کیلشیم قابلِ حصول نہیں رہتی۔
  3. ۔جہاں پر نائٹروجن کی مقدار زیادہ ڈال دی جائے وہاں بھی کیلشیم قابلِ حصول نہیں رہتی۔

آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر

ہفتہ، 14 جولائی، 2018

کونسی کھاد زیادہ ڈالنے سے بوران کی کمی واقع ہو جاتی ہے؟

کاشتکار حضرات متوجہ ہوں 

کچھ کاشتکار سمجھتے ہیں کہ ہم زیادہ کھاد ڈال کر زیادہ پیداوار حاصل کر لیں گے تو یہ ان کا غلط گمان ہے اور پکی بات ہے کہ وہ خرچ کر کے بھی پیداوار کا حدف پورا نہیں کر پاتے وہ اس لئے کہ ایک تو وہ زمین کا ٹیسٹ کروا کر اپنی زمین کی ساخت نہیں دیکھتے کہ انکی زمین کیسی ہے اور اس میں کون کونسے پودوں کے غذائی اجزاء زیادہ پائے جاتے ہیں 


پہلی بات تو جو اوپر بیان کر دی اس پر غور کریں اور زمین کا نمونہ کس طرح لیا جاتا ہے اس پر بہت بار لکھ چکا ہوں مزید ایک تحریر اس فورم میں داخل کر دوں گا۔

دوسری بات ہمارے دو غذائی اجزاء 

1۔کیلشیم جو کسان گوارہ کھاد کی شکل میں ڈالتے ہیں 
2۔پوٹاشیم جیسے کاشتکار ایس او پی یا ایم اوپی کی شکل میں ڈال رہے ہوتے ہیں

یاد رکھیں اگر ان کی زیادتی ہو گئی تو بوران اگر آپنے ڈالا بھی ہوا ہے تو بوران کی زمین میں کمی واقع ہو جائے گی اس لئے مناسب مقدار میں ہر کھاد ڈالیں کچھ کاشتکار کرتے کیا ہیں کہ ان کے پاس خرچا کرنے کیلئے زیادہ پیسے نہیں ہوتے تو وہ کہتے ہیں کہ یار گوارہ سستی ہے گوارہ دو تین بوری ڈال دیں تو یہ بلکل غلظ بات ہے اگر ایساکرنے سے بوران ہی چلی گئی تو فصل کا کتنا نقصان ہو گا اس کا کاشتکار کو بلکل بھی اندازہ نہیں ہے۔ 

بوان نے دانا بنانا ہوتا ہے اور کیشیم کو پودووں کے مختلف حصوں تک پہنچانا ہوتا ہے جب بوران ہی نہیں رہے گی تو کیلشیم زمین میں پڑی کیا کرے گی کچھ بھی نہیں کرے گی فضول جائے گی۔۔ اپنے سوالات پوسٹ کے نیچے تبصرہ باکس میں چھوڑ دیا کریں فیس بک کی بجائے تاکے یہاں پر ہمارے سوالات اور جوابات محٖفوظ رہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر