پیر، 16 جولائی، 2018

گوارہ کھاد یا کیلشیم کی زیادہ مقدار زمین کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟

السلامُ علیکم!

کسان کچھ ایسے بھی ہیں جو کھاد زیادہ ڈالنے پر پیداوار سے بہت زیادہ امیدیں لگا بیٹھتے ہیں ایسا بلکل نہیں ہے اگر آپنے متوازن خوراک نا ڈالی اور کیلشیم کی مقدار زمین میں بڑھا دی گوارہ کھاد ڈال کر یا کسی بھی اور کیلشیم والی کھاد سے تو یاد رکھیں زمین میں موجود 

  1. مینگنیز
  2. پوٹاشیم
  3. آئرن
  4. بوران
  5. زنک
  6. میگنیشیم
یہ چھے کے چھے پودوں کے غذائی اجزا جو آپ پہلے ڈال چکے ہوں گے ان کا پوداوں تک حصول ممکن نہیں ہو پائے گا جس سے آپکی پیداوار پر بہت زیادہ فرق پڑے گا بلکہ ان سب کی کمی واقع ہونے سے فصل صیحت مند نہیں ہوگی اور آپکو بہت زیادہ نقصان تو اٹھانا ہی پڑے گا ساتھ ساتھ جو فصل اناج عوام کھائے گی اس میں ان سب چیزوں کی کمی ہو گی جس کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی مقدار ڈالی جائے تو اس سوال کے جواب میں یہی کہوں گا کہ ہماری زیادہ تر زمینوں میں کیلشیم کی اور پوٹاشیم کی زیادتی ہے اور ایسی زمینوں میں کیلشیم ڈالنے کی خاص ضرورت نہیں ہوتی اس لئے زمین کا ٹیسٹ کروائیں اور کیلشیم کی مقدار کا زمین سے معلوم کریں۔

اگر تو کیلشیم کی زیادتی ہے تو بلکل کیلشیم نا ڈالیں اور اگر کیلشیم کی کمی ہے تو ایک بوری ضرور ڈالیں اگر آنکھیں بند کر کے ڈالی جائیں گے تو نقصان دے گی فائدہ نہیں ملے گا ایک طرف سے فائدہ اور چھے چیزوں کا نقصان۔ امید ہے یہ موضوع سمجھ میں آگیا ہوگا کوئی کمی رہ گئی ہو تو نیچے تبصرہ باکس میں سوال چھوڑ دیں

 آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

3 تبصرے:

  1. نہ توآپ نےمقدارکاتعین کیانہ ٹائم کاجس کسان بھی یہ لنک کھولاہوگااسےکیافائدھ ہوا

    جواب دیںحذف کریں
  2. زیادہ سے موراد کے زیادہ تر گوارہ کھاد پر انحصار کرنا اب میں تفصیل پوسٹ میں ایڈ کر دیتا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت اچھا کام کر رہے ہو شکریہ مرحبا

    جواب دیںحذف کریں