جمعہ، 6 جولائی، 2018

بارش کے بعد کپاس میں آنے والے مسائل

بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم

السلامُ علیکم!

پاکستان میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کسان کی باقی فصلوں کے ساتھ ساتھ کپاس کی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

پھپھوندی: پھپھوندی کی بہت سی بیماریاں جنم لیں گی جن کی علامات پتوں پر واضح ہوں گی دھبے نظر آئیں گے جو پتوں کو بدشکل کر دیں گے

حل:کسان اس مسئلے کے آنے کا انتظار کئے بغیر اپنی فصل پر کاپر آکسی کلورائیڈ،کاپر سلفیٹ یا کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ  تین گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں تاکے ابتدائی مراحل میں ہی اس کے جراثیم کو پھیلنے سے روکا جا سکے

جس کے کنٹرول نا کرنے کی وجہ سے معاشی حد تک نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

بوران،نائٹروجن،سلفر:

ہم زمین میں جتنے بھی غذائی اجزاء ڈالتے ہیں ان میں سب سے زیادہ تیزی سے زمین کی نچلی تہہ میں بہنے والے اجزاء بوران،نائٹروجن اور سلفر ہیں۔۔۔

کسان فصل کا معائنہ کریں اور فصل کے نئے اور پرانے پتوں کا باغور مشاہدہ کریں اگر فصل کے پرانے پتے پیلے ہو رہے ہوں تو نائٹروجن کا دو کلو پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔۔۔

سلفر درمیانے اجزاء میں آتا ہے اس کی کمی پودے کے درمیان والے پتوں میں فصل کے پیلا پتوں سے ظاہر ہوتی ہے اگر ایسی صورتحال ہے تو آپ سلفر دو سو گرام پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔۔۔۔

بوران کی علامات پودے کے بلکل اوپر والے حصے جہاں سے نئی شاخیں نکل رہی ہوتی ہیں سے پر ظاہر ہوتی ہیں پتے پیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اگر ایسی صورتحال ہو تو ایک سو گرام بوران پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔

کیا ان تینوں اجزاء کو مکس کر کے سپرے کیا جا سکتا ہے؟

یوریا،بوران،سلفر تینوں کو مکس کر کے اسی ڈوز سے اکٹھا سپرے بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

زمینی بیماری: ہماری زمین کے اندربہت سے جراثیم ایسے ہیں جو زمین میں نمی بڑھتے ہی زندہ ہو جاتے ہیں اس لئے جیسے ہی پہلا پانی لگائیں بارش کے بعد تو دو کلو کاپر سلفیٹ پر ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں تاکے زمین کے جراثیمی بیکٹیریا اور فنگس سے بچا جا سکے۔

دیمک:جیسے ہی وتر آئے گا کچھ کاشتکاروں کی فصل میں جڑوں میں فنگس پیدا ہو جائے گی جس کی وجہ سے گلی سڑی جڑوں کو دیمک کھانے آجائے گی اس لئے مرجھانے والے پودوں کی جڑوں کا معائنہ کرتے رہیں فنگس ہو تو دو کلو کاپر سلفیٹ پر ایکڑ فلڈ کریں

اور اگر دیمک ہو تو ایک لیٹر امیڈا کلوپرڈ جو لیکویڈ میں ملتا ہے پر ایکڑ فلڈ کریں یا کلوروپائیریفاس ایک لیٹر فلڈ کریں یا فائپرونل کا استعمال کریں۔

مزید دیسی حل کیلے بیس گرام ایرانی ہنگ پنسار سٹور سے لیں اور اسے دو لیٹر پانی میں ابال کے حل کر لیں اور ڈرم میں پانی کے ساتھ ملا کر فلڈ کر دیں۔۔کھاد دے رہے ہیں تو کسی بھی کھاد کے ساتھ ملا کر بھی فلڈ کر سکتے ہیں۔

پوسٹ کے نیچے آپ اس پوسٹ پر تبصرہ کر کے اپنے مزید مسائل پوچھ سکتے ہیں جن کا جواب ایک دن کے اندر دے دیا جاتا ہے۔۔۔

زیادہ سے زیادہ کسانوں تک اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکے ہم زیادہ سے زیدہ کسانوں کی رہنمائی کرنے میں کامیاب ہو سکیں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں