جمعہ، 13 جولائی، 2018

انٹر کراپنگ

انٹر کراپنگ سے کیا مراد ہے؟
زمین میں ایک وقت میں دو سے تین فصلیں لگانا اور پیداوار حاصل کرنا انٹر کرپنگ کہلاتا ہے۔

اہمیت: انٹر کراپنگ کی اس وقت کتنی اہمیت ہے اس کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔۔

اس وقت مکئی کا بھی وقت ہے جو جولائی اگست میں لگ جاتی ہے اور اگیتی مولی کا بھی وقت ہے جس سے بہت زیادہ منافع کمایا جاتا ہے۔۔

جو دوست مکئی لگا رہے ہیں وہ مولی کی انٹر کراپنگ کر کے اگیتی مولی مارکیٹ میں لا کے اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

یہ بہت وسیع مضمون ہے اس پر مزیر لکھتا رہوں گا اور فصلوں کا جو Combination یا جوڑ بنتا ہوا لکھتا رہوں گا۔۔

انسان تجربات سے ہی سیکھتا ہے اور تجربات ہی کامیابی کی بنیاد ہوا کرتے ہیں اپنی فصل کا کچھ حصہ تجربات پر ضرور رکھا کریں۔۔

اگر آپ بائس انچ پر بیڈ بنا کر مکئی لگانا چاہ رہے ہیں تو بیڈ کے درمیان والی جگہ خالی نا چھوڑیں اس میں مولی لگا دیں اگیتی مولی جولائی سے اگست تک لگ سکتی ہے۔

مولی کا بیج بہت باریک ہوگا اس میں حسب ضرورت سرسوں کا بیج بھون کر شامل کر دیں کے یہ تو جرمینیٹ نا کریے مگر مولی ایک ایک دانا ہو سکے۔۔

یاد رکھیں مولی اگیتی اچھے پیسے دے جاتی ہے۔ مزید اس ٹاپک پر نیچے دئے گئے تبصرہ باکس میں کوئی بھی سوال کر سکتے ہیں جس کا جواب بارہ گھنٹوں میں دے دیا جاتا ہے۔۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

3 تبصرے:

  1. کیا تل اور مولی کی انٹر کراپنگ کر سکتے ہیں تل اُگ چکا ہے تین دن ہو گئے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. کیا تل اور مولی کی انٹر کراپنگ کر سکتے ہیں تل اُگ چکا ہے تین دن ہو گئے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. تل کیسے لگایا ہے؟ ڈرل کی ہے،چوپا یا چھٹا کیا ہے تصاویر ہوں تو پوسٹ کرں پھر دیکھتے ہیں کیا کیا جائے

    جواب دیںحذف کریں