ڈی اے پی کو حل کرنے کا طریقہ:
السلامُ علیکم! کسان گھر کے پڑھے لکھے کاشتکارو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنی اپنی فصلات پر توجہ دے رہے ہوں گے کوشش کیا کریں پوسٹ پڑھنے کے بعد نیچے شئیر کا بٹن ہے اسے آپ فیس بک پر اور اپنے دوستوں میں مزید شئیر کر دیا کریں تاکہ ہمارے زیاد سے زیادہ کسانوں تک یہ معلومات پہنچ سکے۔
کتنے دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے دوست سوال کر رہے ہوتے ہیں کہ ڈی اے پی حل نہیں ہوتی اسے کیسے حل کیا جائے تو چند چیزیں نوٹ کر لیں ان کو جیسے ہی ڈرم میں ڈی اے پی ڈالنے کے بعد بتائی گئی مقدار سے ڈالیں گے اور پانچ سے دس منٹ ہلکا سا ہلا دیں تو ڈی اے پی حل ہو جائے گی۔۔
1۔بڑے کیمیکل سٹور سے ای ڈی تی اے پوڈر EDTA POWDER مل جائے گا کھاد کو ڈرم میں ڈالیں اس میں ای ڈی ٹی اے پوڈر بھی ایک سو گرام ملا دیں پھر اوپر سے پانی ڈال دیں اور ہلکا سا ہلائیں کھاد حل ہو جائے گی اور اسے فلڈ کر دیں۔۔
2۔ ڈرم میں چار کلو پوٹاشیم ہومیٹ POTASHIUM HUMAITملا دیں دس ے پندرہ منٹ میں کھاد ڈرم میں حل ہو جائے گی۔
3۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر تین سے چار کلو SULFURIC ACID سلفیورک ایسڈ جیس ےگندک کا تیزاب بھی کہتے ہیں جس سے آپ اپنی پھٹی کا بیج صاف کرتے ہیں وہ ڈرم میں ڈال کے ہلائیں تو دس منٹ میں ڈی اے پی حل ہو جائے گی۔
4۔ایک کلو میٹھا سوڈا ڈی اپے کی پچاس کلو کی بوری کو دس منٹ میں حل کر دے گا۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں