منگل، 10 جولائی، 2018

فصل میں غذائی اجزاء ڈالنے کا کوئی طریقہ بتا دیں؟

فصل میں غذائی اجزاء ڈالنے کا طریقہ:

ہم سب میں سے بہت سے ہمارے دوست ہر وقت پریشان رہتے ہیں کہ فصل میں کیا پہلے ڈالا جائے اور کیا بعد میں۔

فصل میں کونسے اجزاء ابتدائی مراحل میں ڈالوں اور کونسے درمیان میں اور کونسے آخری مراحل میں؟

آئیں اسے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں

۱۔غذائی اجزء کی زمین میں حرکت

۲۔غذائی اجزاء کی جڑ کی طرف حرکت

سب سے پہلے ہم دیکھتے ہیں پودوں کے غذائی اجزاء کی زمین میں حرکت کیسی ہے؟

تو یاد رکھیں دو طرح کے غذائی اجزاء ہیں ایک وہ جو زمین میں Mobile ہیں اور ایک وہ جو زمین میں Immobille ہیں۔

جو Mobileہوتے ہیں وہ اگر

۱۔زمین ریتلی ہو
۲۔ہلکی میرا ہو
اس میں جلدی لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں مطلب زمین میں نیچے بہہ جاتے ہیں اور اگر ایسی زمینوں میں ان کو فلڈ کر دیا جائے تو زیادہ فائدہ فصل کو نہیں ملتا۔

ان کے نام

۱۔نائٹروجن
۲۔بوران
۳۔کلورائیڈ
۴۔سلفر

یاد رکھیں یہ زمین میں سے جلد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت ہی اہم بات ہے اس پر غور کریں کے بہت تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں سے مراد یہ ہے کہ انہیں ابتدائی مراحل میں زیادہ مقدار میں بلکل بھی پوری مقدار سے نہیں دینا چاہیے۔

مطلب جو لوگ سلفر شروع ہی میں ڈال دیتے ہیں یا بوران یا یوریا ابتداء ہی میں فصل کو دے دیتے ہیں وہ زیادہ دیر تک زمین میں نہیں رہ پاتی زمین کے مختلف حصوں میں بہہ جاتی ہے۔

جیسے ہم فلڈ ایریگیشن کرتے ہیں یہ یقینا بہہ جاتے ہیں۔۔۔ اس لئے انہیں تھوڑا تھوڑا کر کے فلڈ کریں تا کے فصل میں کمی نا آسکے۔

اب بات کرتے ہیں Immobile غذائی اجزاء کی جو مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔فاسفورس
۲۔پوٹاشیم
۳۔میگنیشیم
۴۔کیلشیم
۵۔زنک
۶۔مینگنیز
۷۔مولیبڈینیم
۸۔کاپر
۹۔نکل
۱۰۔آئرن

کسان سب جانتے ہی ہیں کہ ہمیں اکثر کہا جاتا ہے کہ ڈی اے پی نیچے ڈالیں تو وہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ ایک تو فاسفورس اجزائے کبیرا ہے دوسرا اگر یہ پودوں کی جڑوں سے دود ہوں تو پودے انہیں حاصل نہیں کر پاتے۔۔۔

یہ تمام اجزاء اگر پودوں کی جڑوں سے دور ہوں تو پودا انہیں حاصل کرنے میں بہت مشکل محسوس کرتا ہے  کیونکہ پودے کی جڑ زیادہ حرکت نہیں کر پاتی۔۔

یہ وہ اجزاء ہیں جنہیں اگر ہم فصل کو جڑوں والی جگہ پر دے دیں یا پہلے بیس دنوں میں فلڈ کر دیں تو یہ پودے انہیں حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے۔۔

ایک ڈی اے پی ہی نہیں یہ سب زمین کی تیاری کے وقت فصل کو مناسب مقدار میں دینا بہت اچھی پیداورا کا ضامن ہوتا ہے۔۔۔

کیونکہ ہماری زمین کا پی ایچ زیادہ ہے اس لئے ہمیں یہ سب ڈالنے پڑتے ہیں۔۔

امید ہے سب اس سے بہت کچھ سیکھیں گے اور اسے آگے پھیلائیں گے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں