کسان گھر کے پڑھے لکھے کاشکارو السلامُ علیکم!
پڑھا لکھا اس لئے کہتا ہوں کہ ہم سب سیکھ رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ سیکھا رہے ہیں۔۔
جب بھی فصل میں جائیں کوئی بھی فصل ہو باغ ہو،سبزی ہو یا کوئی اور فصل اس کے دو طرح کے پتے ہوتے ہیں۔۔
۱۔نئے نکلنے والے پتے:
یہ وہ پتے ہوتے ہیں جو اوپر سے بلکل تازہ نکل رہے
۲۔پُرانے پتے:
یہ وہ پتے ہوتے ہیں جو نیچے کی طرف ہوتے ہیں۔
بنیادی اصول:
یاد رکھیں جب بھی فصل میں جائیں نئے اور پرانے پتوں پر گہری نظر رکھیں کیونکہ کچھ غذائی اجزاء ایسے ہیں جو پودوں میں Immobile ہیں یعنی جب پودے میں داخل ہو جاتے ہیں تو پھر پودے کے اس حصے سے دوسرے حصے میں داخل نہیں ہو پاتے۔۔۔
اسی طرح کچھ بنیادی غذائی اجزاء ہیں جو پودوں میں Mobile ہیں یعنی بہت تیزی سے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔۔۔
قدرت کا قانون دیکھیں جو اس نے کاشتکار کو سمجھنے کیلے بنایا کے دو طرح کے غذائی اجزاء پیدا کر دئے۔۔۔
اور ایک غذائی اجزاء کو دونوں کے درمیان کا بنا دیا نا ہو mobileہے اور نا ہی Immobile جس کی کمی نئے اور پرانے پتوں میں دیکھی گئی ہے۔۔۔
۱۔وہ غذائی اجزاء جو پودوں میں تیزی کے ساتھ حرکت کرتے ہیں ان کی کمی پودوں کے پرانے پتوں میں ہمیشہ نظر آئے گی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔۔
۱۔نائٹروجن
۲۔فاسفورس
۳۔پوٹاشیم
۴۔مولیبڈینیم
۵۔میگنیشیم
۶۔کلورائیڈ
یہ اس لئے کہ جب نئے پتوں میں ان کی کمی ہوتی ہے تو یہ ان کی کمی پوری کرنے کیلے ان میں منتقل ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے پرانے پتوں میں ان کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔۔۔
۲۔وہ غذائی اجزاء جو پودوں میں بہت کم حرکت کرتے ہیں ان کی کمی پودوں کے نئے پتوں میں نظر آتی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔
۱۔بوران
۲۔کیلشیم
۳۔کاپر
۴۔آئرن
۵۔مینگنیز
۶۔نکل
۷۔زنک
ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ ان کی کم حرکت کی وجہ سے جیسے ہی ان کی کمی آتی ہے نئے پتوں میں واضح ہو جاتی ہے اگر پرانے پتوں میں ان کی مناسب مقدار ہوگی تو وہ نئے پتوں میں منتقل نہیں ہو پائے گی۔۔۔
۳۔کسان گھر کے ممبران ایک غذائی اجزء جس کی حرکت درمیانی ہے اس لئے اس کی کمی پرانے پتوں سے نئے پتوں کی طرف حرکت کرتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں