بدھ، 4 جولائی، 2018

سبز کھاد کی کاشت اور اہمیت

سبز کھاس کی کاشت اور اہمیت
1۔ ہم پہلے دو دو فصلیں سال میں زمین سے لیا کرتے تھے اب تین سے چار فصلیں  تک اٹھا رہے ہیں جس سے زمین بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔
2۔ زرعی ماہرین کے مطابق زیادہ فصلیں لگنے کی وجہ سے زیادہ کیمیکلز کھادیں استعمال ہو رہی ہیں اور ایک وقت ایسا آئے گا کے زمینیں بہت کم پیداوار دینا شروع کر دیں گی۔
3۔اس مسئلے کا ایک بہترین حل ماہرین کے مطابق یہ ہے کے 1/3 حصہ نائٹروجن کا آرگینک میٹر سے دیا جائے اور ایسا کرنا ضروری ہے۔
4۔گوبر اور کمپوزٹ ڈالنا ہر فارمر کے بس میں نہیں ہے۔
5۔ سبز کھاد کے حصول کیلئے سب سے بہترین فصل
1۔ لوبیا کی
2۔جنتر کی
6۔ بیج کوئی بھی قسم ہو جھاڑ اچھا ہونا چاہیے اور 40 سے 45 دن بعد اس فصل لو تنے سخت ہونے سے پہلے اور پھول نکلنے سے پہلے زمین میں مکس کر دیں وتر کم ہو تو پانی لگا دیں۔
7۔ 25 سے 30 کلو جنتر ایک ایکڑھ میں بیج استعمال کریں۔
8۔نائٹروجن ۔فاسفورس اور پوٹاش مناسب مقدار میں ڈالیں نائٹروجن فصل کا بائیو ماس بڑھانے میں مدد دے گی اور پوٹاش اور فاسفورس جب فصل روٹر ویٹر ہو گی تو  اس کو زمین میں گلنے سڑنے کا کام کرے گی۔
9۔اس سے کاربن اور نائٹروجن کے ساتھ ساتھ بہت سے نیوٹرینٹ زمین میں دب جائیں گے اور زمین کی زرخیزی قائم رہے گی ۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں