پیر، 9 جولائی، 2018

کیمیکلز سپرے سے ملا چھٹکارا

اسلامُ علیکم کسان بھائی سب کیسے ہیں امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ہنگ کا بتایا گیا فارمولا پاکستان سمیٹ انڈیا میں فارمرز نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کچھ دوست ہیں انڈیا کے پنجاب سے جو ہمارے وٹس ایپ گروپس میں بھی موجود ہیں۔

آج ایک اور ریزلٹ شیر کرنے لگا ہوں کسان گھر فیس بک پر اور باقی سب گروپس میں ہنگ کا استعمال تو بار بار بتایا جا چکا ہے مگر ایک بار پھر بتانے لگا ہوں کوئی ایسی سائنس نہیں جو سمجھ میں نا آسکے دوستو ہنگ تھوڑی ٹھوس ہوتی ہے اس کو تھوڑا کوٹ لیں اور ابلتے پانی میں اسے حل کر لیں مینے کیا کیاتھا کہ ایک تولہ ہنگ کو کوٹ کر دو لیٹر پانی میں ابال لیا جب پانی ایک لیٹر رہ گیا تو اس ٹھنڈا کر کے ایک لیٹر والی بوتل میں بھر کےرکھ لیا یہ ساری زندگی خراب نہیں ہوتی۔


آج ہی ہمارے ایک گروپ ممبر اشفاق حسین گازر صاحب نے ہنگ کے نتائج شئیر کئے جو انہوں نے کسان گھر کے بتائے گئے طریقہ کار سے اپنے ترشاوہ پھلدار پودوں پر سپرے کی اور تمام قسم کی سنڈیوں کیڑوں وغیرہ سے فصل صاف ہو گئی۔

ایک تولہ ہنگ سے ایک لیٹر پانی بنا کر اسے 100 لیٹر پانی میں پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں اور مہنگی زہروں سے جان چھوڑائیں میزد کرنجوہ کی افادیت پر پوسٹ لکھ کر شئیر کر دوں گا جلد ہی آپ لوگ وہ پڑھ پائیں گے اس سے بھی بہت سے کیڑے کنڑرول ہوتے ہیں،نیم اور آئل کا سپرےبہت اچھے نتائج دے رہا ہے اور بہت کچھ جو جلد آپ سب کو یہاں پڑھنے کو ملے گا 

جو نتائج شئیر کئے گئے ان کی تصاویر میں نیچے پوسٹ کر رہا ہوں



ایک کام ضرور کیا کریں پوسٹ کے نیچے کامنٹ باکس ہے وہاں اپنے خیالات سے ضرور آگاہ کیا کریں شکریہ

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں