ہفتہ، 14 جولائی، 2018

بوران کن کن وجوہات کی وجہ سے زمین میں نہیں رہتی؟

بوران کن کن وجوہات کی وجہ سے زمین میں نہیں رہتی؟

جواب: کسان بھائیو یہ کچھ فیکٹرز ہیں جن کی وجہ سے بوران ہماری زمین میں نہیں رہتی جن کی وجی سے ہمیں اوپر سے ڈالنی پڑتی ہے۔ 

1۔زمین کا PHجہاں زیادہ ہوتا ہے وہاں بوران کی کمی رہتی ہے

2۔زمین میں جہاں نمکیات بہت زیادہ ہوں وہاں بوران کی کمی رہتی ہے

3۔ریتلی اور ہلکی زمینوں میں بوران لیچ ڈاون ہو جاتی ہے یعنی نیچے بہہ جاتی ہے ایسی زمینوں میں بوران کی کمی ہوتی ہے۔ 

4۔وہ زمینیں جن میں نامیاتی مادہ کم ہوتا ہے وہاں بوران کی کمی ہوتی ہے۔

5۔جہاں خوشک سردی پڑتی ہے یا بہت زیادہ ٹھنڈ ہو وہاں کی زمینوں میں بوران کی کمی رہتی ہے۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

دھان میں کب بوران ڈالی جائے؟

بہت سے دوستوں کو سمجھ نہیں آتی کہ دھان میں کب اور کیسے بوران ڈالا جائے تو اس سے اچھے نتائج مل سکتے ہیں تو کسان جنہوں نے دھانا لگایا ہوا ہے وہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ دھان ہو یا کوئی بھی فصل جب اس میں پانی کھڑا رہتا ہےتو بہت سے  غذائی اجزاء زمین میں لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں۔


اور نائٹروجن تو کافی حد تک ضائع ہو جاتی ہے ہم گھاس نا ہو دھان میں پانی کھڑا اس لئے رکھتے ہیں مگر اس کا ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ پودوں کے بنیادی غذائی اجزاء کافی حد تک نیچے بہہ جاتے ہیں۔

اب حل کیا کیا جائے کہ ہم جڑی بوٹیوں سے بھی چھٹکارا حاصل کر لیں اور غذائی اجزاء بھی پورے کر لیں تو اس کا ایک حل ہے کہ وہ غذائی اجزاء جو زمین میں بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں جن میں سلفر،نائٹروجن،کلورائڈز اور بوران ہیں ان کو ہم اگر ابتداء میں نہیں ڈال سکے تو چالیس دن کے بعد جب فصل سایہ کر جائے تو بلکل بھی پانی کھڑا نا رکیھیں ایسا کرنے سے فصل میں فنگس اور بہت سے غذائی اجزاء کی کمی ہو سکتی ہے۔

بوران کی بات کر رہے ہیں تو جیس ےہی فصل تیس سے چالیس دن کی ہو بوران تین کلو پر ایکڑ فلڈ کر دیں

اب رہی یہ بات کہ بوران کو کس کھاد کے ساتھ فلڈ کرنا ہے تو اسے آپ یوریا کھاد کے ساتھ فلڈ کر سکتے ہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

جمعہ، 13 جولائی، 2018

بواران کے چند فوائد

بوران:
   جہاں پر باقی تمام اجزائے صغیراہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں وہاں پر بوران بھی اپنا اہم رول ادا کر رہا ہوتا ہے۔ پودے کا ڈھانچہ جب تک بنتا رہتا ہے یعنی پودے کی جب تک نشونما ہوتی رہتی ہے تب تب بوران اپنا اہم کردار ادا کرتی رہتی ہے۔ 

جیسے پودوں کی جڑیں بننا، پتوں کے خلیات کا بننا، پولینیشن کا عمل ٹھیک طرح سے ہونا وغیرہ بہت سے اہم کام بوران سرانجام دے رہی ہوتی ہے۔

اس کی اہمیت کو ہم یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کے بورن کی موجودگی میں پودے جلد پھلتے پھولتے ہوں اور اچھی نشونما کرتے ہیں۔ بوران کیلشیم کو پودوں کے خلیات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے کیلشیم بہتر طریقے سے پودوں کو مل پاتی ہے۔

مکی کی فصل میں جب سیلک جو بال نما ہوتے ہیں بن کر مکمل ہو رہے ہوتے ہیں تو بوران کے ہونے سے بننے والے مختلف ہارمونز کی مدد سے اس عمل کو کنٹرول کیا جاتا ہے غیر ضروری فصل کی بڑھوتری کے عمل کو روکا جاتا ہے۔ 

فصلوں پر اثرات:
بوران پودوں کے نشونما والے تمام حصوں کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ یہ کیلشیم کی خلیات میں تقسیم کا باعث بنتی ہے جس سے پودے مظبوط ہوتے ہیں اور موسمی حالات کو برداشت کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اور اس سے پولینیشن کا عمل بہتر طریقے سے ہوتا ہے جس سے پیداوار میں یقینی اضافع ہوتا ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ پولینیشن نہیں تو فصل نہیں۔

آگے بڑھو کسان

منجانب: کسان گھر

بوران کی کمی کی کیاکیا علامات ہوسکتی ہیں؟

بوران کی کمی کی کیا کیا علامات ہو سکتی ہیں؟

جواب: کسان بھائیو درج ذیل  قسم کی علامات بوران کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

1۔ خلیات کا موٹاہونا مُڑا ہوا ہونا،ٹوٹنے کے قریب اور کمزور ہونا، مختلف حصوں میں بٹا ہوا ہونااور اکثر اوقات پودوں کے تنوں سے گوند کی طرح کا مادہ خارج ہونا بوران کی کمی کو ظاہر کرتا ہے
2۔پتوں،پتواں کی ڈنڈیوں،اور پتوں کے درمیان میں جو خورال کی نالیاں بن رہی ہوتی ہیں ان میں کریکس پڑے ہوئے نظر آتے ہیں ٹوٹے پھوٹے نظر آتے ہیں۔
3۔پھول گرتے ہیں جس کی وجہ سے بیج اور پھلوں کی سیٹنگ ٹھیک طرح سے نہیں ہو پاتی
4۔بڑھوتری کرنے والے پودوں کے حصے مر جاتے ہیں اور سائیڈوں کی ٹہنیاں مختلف حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔
5۔چھوٹ اور بد صورت پھل نظر آتے ہیں۔
6۔پھلوں اور سبزیوں میں اندر کی طرف شگاف پڑ جاتے ہیں اور اندر سے خراب ہوئے نظر آتے ہیں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

بوران اور حساس فصلیں

بوران اور حساس فصلیں

مندرجہ ذیل فصلیں ایسی ہیں جن میں بوران ڈالتے ہوئے بہت احتیاط کرنی چاہیے زیادہ ڈالنے سے ایسی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

1۔کپاس
2۔جو
3۔جئی یا جوی (چارہ)
4۔پھلی دارفصلیں
5۔سویا بین
6۔لوسرن (چارہ)
7۔جوار (چارہ)
8۔گری دار میوا دینے والے پھل دار درخت (جیسے اخروٹ ،بادام وغیرہ)
9۔فروٹس کے پودے
10۔تُرشاواہ پھلوں کے پودے (لیموں،مالٹا،کھٹی وغیرہ)
11۔گٹھلی دار پھلوں کے پودے (آڑو،خوبانی،جامن وغیرہ)
12۔جڑوں والی فصلات (آلو،شکرگندی،گاجر،شلجم،مولی،بینگن وغیرہ اور باقی تمام سبزیات)

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

پیاز کی دسری خریف کی نرسری

کسان بھائی پیاز کی دوسری خریف کی نرسری اگست سے ستمبر میں لگا سکتے ہیں۔

بیج کا چوناؤ موسم کے حساب سے کریں

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر

انٹر کراپنگ

انٹر کراپنگ سے کیا مراد ہے؟
زمین میں ایک وقت میں دو سے تین فصلیں لگانا اور پیداوار حاصل کرنا انٹر کرپنگ کہلاتا ہے۔

اہمیت: انٹر کراپنگ کی اس وقت کتنی اہمیت ہے اس کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔۔

اس وقت مکئی کا بھی وقت ہے جو جولائی اگست میں لگ جاتی ہے اور اگیتی مولی کا بھی وقت ہے جس سے بہت زیادہ منافع کمایا جاتا ہے۔۔

جو دوست مکئی لگا رہے ہیں وہ مولی کی انٹر کراپنگ کر کے اگیتی مولی مارکیٹ میں لا کے اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

یہ بہت وسیع مضمون ہے اس پر مزیر لکھتا رہوں گا اور فصلوں کا جو Combination یا جوڑ بنتا ہوا لکھتا رہوں گا۔۔

انسان تجربات سے ہی سیکھتا ہے اور تجربات ہی کامیابی کی بنیاد ہوا کرتے ہیں اپنی فصل کا کچھ حصہ تجربات پر ضرور رکھا کریں۔۔

اگر آپ بائس انچ پر بیڈ بنا کر مکئی لگانا چاہ رہے ہیں تو بیڈ کے درمیان والی جگہ خالی نا چھوڑیں اس میں مولی لگا دیں اگیتی مولی جولائی سے اگست تک لگ سکتی ہے۔

مولی کا بیج بہت باریک ہوگا اس میں حسب ضرورت سرسوں کا بیج بھون کر شامل کر دیں کے یہ تو جرمینیٹ نا کریے مگر مولی ایک ایک دانا ہو سکے۔۔

یاد رکھیں مولی اگیتی اچھے پیسے دے جاتی ہے۔ مزید اس ٹاپک پر نیچے دئے گئے تبصرہ باکس میں کوئی بھی سوال کر سکتے ہیں جس کا جواب بارہ گھنٹوں میں دے دیا جاتا ہے۔۔۔

آگے بڑھو کسان

منجانب:کسان گھر