زیادہ بارش کسانوں کیلے کیاکیا مسائل پیدا کر سکتی ہے؟
بِسمِ اللّہِ الرحمٰنِ الرّحِیم
السلامُ علیکم!
بارش جیسے ہم رحمت کہتے ہیں اگر زیادہ آجائے تو کسانوں کیلے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔
جب بہت زیادہ بارش ہوتی ہے تو پودوں کی جڑیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر کسان کو تباہ کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیونکہ پانی میں ڈوبے ہوئے پودے جلدی مرجھا جاتے ہیں اور جلد مر جاتے ہیں وہ اس لئے کہ ایسے پودوں کے پتوں سے ماحول میں موجود گیسوں کو تبادلہ نہیں ہو پاتا خاص طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن گیس کا۔ پودے کی سانس بند ہونا شروع ہو جاتی ہے اور پودا مزید بڑھ نہیں سکتا۔
اور مسلسل بھیگی ہوئی زمین کا پودے کی جڑوں پر بہت زیادہ منفی اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے پودے زمین سے خوراک حاصل نہیں کرپاتے۔
اس طرح پودوں کی جڑوں سے بھی گیسوں کا تبادلہ نہیں ہو پاتا جڑ کے خلیات گلنا شروع ہو جاتے ہیں اور پودے مر جاتے ہیں۔
اگر تو پوری جڑ متاثر ہو گئ تو پورا پودا مرجھا جائے گا اور مکمل طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا
اور اگر پودے کی جڑ کچھ متاثر ہوگئی ہے اور کچھ بچ گئی ہے تو پیداوار میں کافی حد تک کمی ہو سکتی ہے۔
کسان گھر کے کاشتکار اگر زیادہ بارش آجائے اور چوبیس گھنٹے تک پانی نا نکالا جائے تو فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور 48گھنٹے مسلسل کھڑا رہنے سے فصل مرجھا جاتی ہے اور پودے مر جاتے ہیں۔
اور فصل میں زیادہ دیر تک نمی رہنے سے ہمارا بنیادی غذائی اجزاء نائٹروجن زمین کی نچلی تہہ میں بہہ جاتا ہے اور ڈی نائٹرویفیکیشن کے عمل کے ہونے سے کچھ حصہ فضاء میں نائٹروجن گیس بن کر اڑ جاتا ہے۔
اسی طرح بہت سے اور بھی غذائی اجزاء لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں اس لئے انتظار کئے بغیر کے وتر آنے پر غذائی اجزاء ڈالیں گے سپرے کے ذرئعے کمی کو پورا کریں۔
جڑیبوٹیوں کے ساتھ ساتھ رس چوسنے والے کیڑو اور کترنے والے کیڑوں کا حملہ بھی شروع ہو جاتا ہے اس لئے فصل کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرتے رہیں اور جڑیبوٹی مار زہروں،پھپھوندی کش زہروں اور کیڑے مار ادویات کا بروقت استعمال کریں۔
اگر آپ زمین کو خوشک ہونے کے بعد ان مسائل کوحل کرنے کا سوچتے رہے تو یقیناً فصل کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے اس لئے دیر کئے بغیر کنٹرول کریں۔
موسم میں نمی اور درجہ حرارت کے زیادہ ہونے سے فنگس کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں فنجیسائیڈ کا استعمال تو کرنا ہی ہے ساتھ فصل سے گلے سڑے پودے اور زیادہ متاثر پودے ضرور نکال دیں کے وہ زیادہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔
سبز تیلا،لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی کا حملہ عموماً ایسے ماحول میں بڑھ جاتا ہے اس پر نظر رکھیں اور جہاں پر نارمل بارشیں ہوتی ہیں وہاں پر پودوں کی گروتھ اکثر بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اور پودے پھل کی طرف توجہ نہیں دے پاتے۔
اس لئے اگر فصل کی زیادہ گروتھ کو روکنا ہو تو ایک زہر جو کسان استعمال کرتے ہیں جس کا نام ’’میپی کوآٹ‘‘ اس کا سپرے کیا جاتا ہے جس سے فصل پھل پر توجہ دینی شروع کر دیتی ہے۔
اپنے مسائل کسان گھر میں بھیجنے کیلے
www.facebook.com/groups/kisanghar
کو joinکریں اور مزید معلومات کیلے۔
www.kissangharr.blogspot.com
کو visitکریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں